ناندیڑ:10ستمبر(ورق تازہ نیوز) ونچت بہوجن اگھاڑی سے علاحدہ ہونے کے بعد مہاراشٹرمیں ایم آئی ایم 74سیٹوں پراپنے امیدوار کھڑے کررہی ہے اس طرح کا اعلان کل ایم آئی ایم پردیش صدر اور رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کیاتھا ۔ اوریہ بھی کہاتھا کہ 10ستمبرکو مجلس اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرے گی ۔جس کے مطابق آج 10 ستمبر کوامتیاز جلیل صاحب نے ایم آئی ایم کے تین امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔
جس کے مطابق ناندیڑ حلقہ شمال سے فیروزخان لالہ کو پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔جبکہ مالیگاوں سنٹرل(ناسک ضلع) سے مفتی محمداسمعٰیل عبدالخلیق‘اور وڈنیشوری پونہ سے ڈینیل رمیش لانڈگے کو ٹکٹ دیاگیا ہے۔
