ایل پی جی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری! اب نیا کنیکشن لیے بغیر اپنی گیس کمپنی بدل سکیں گے۔ پی این جی آر بی (PNGRB) نے "ایل پی جی انٹر آپریبلٹی” پر عوامی رائے طلب کی ہے۔اگر آپ اپنے ایل پی جی ڈیلر سے ناراض ہیں تو اب راحت ملنے والی ہے۔ جس طرح موبائل نمبر پورٹ ہوتا ہے، بالکل اُسی طرح اب ایل پی جی کنکشن کے ساتھ سپلائر بدلنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
یہ نیا قدم کیوں ضروری ہے؟
پی این جی آر بی کا کہنا ہے کہ اکثر مقامی ڈسٹری بیوٹرز کو آپریشن میں مشکلات آتی ہیں، جس سے صارفین کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر سلینڈر کی قیمت سب جگہ یکساں ہو تو صارف کو یہ آزادی ہونی چاہئے کہ وہ اپنی پسند کا ڈیلر یا کمپنی منتخب کر سکے۔
اس سے پہلے بھی ہوئی تھی کوشش
سال 2013 میں یو پی اے حکومت نے چند اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر پورٹیبلیٹی اسکیم شروع کی تھی۔ 2014 میں اس کا دائرہ پورے ملک میں بڑھایا گیا۔ لیکن اُس وقت صرف ڈیلر بدلنے کی سہولت تھی، کمپنی بدلنے کی نہیں۔ قانونی طور پر کسی کمپنی کا سلینڈر صرف اُسی کمپنی سے ریفل کیا جا سکتا تھا، اس لیے کمپنی بدلنا ممکن نہیں تھا۔
اب ہوگا بڑا بدلاؤ
اب پی این جی آر بی کمپنی بدلنے کی سہولت دینے پر غور کر رہا ہے۔ صارفین کو بروقت ریفل اور بہتر سروس دینے کے لئے عوام، ڈسٹری بیوٹرز اور سول سوسائٹی تنظیموں سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ تمام تبصرے موصول ہونے کے بعد ریگولیٹری بورڈ اصول اور رہنما خطوط تیار کرے گا اور پھر ملک بھر میں اس کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔
واٹس ایپ پر گیس سلینڈر بُک کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے اپنے گیس پرووائیڈر کا آفیشل واٹس ایپ نمبر فون میں سیو کریں:
ایچ پی گیس (ہندوستان پیٹرولیم): 9222201122
انڈین (انڈین آئل): 7588888824
بھارت گیس: 1800224344
اس کے بعد واٹس ایپ کھول کر متعلقہ نمبر پر میسج کریں۔ سب سے پہلے "Hi” لکھ کر بھیجیں۔ فوراً ہی پرووائیڈر کی طرف سے آٹو ریپلائی آئے گا جس میں بُکنگ سے متعلق کئی آپشنز نظر آئیں گے۔