ایشیا کپ ہند۔ پاک میچ:این آئی ٹی سری نگر کا فرمان جاری،طلبا ایک ساتھ میچ نہ دیکھیں

سری نگر:نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سری نگر (NIT-Srinagar) نے اپنے طلباء سے کہا ہے کہ وہ اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ میچ کو گروپس میں نہ دیکھیں یا اس سے متعلق کوئی پوسٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

ڈین آف اسٹوڈنٹس ویلفیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ میچ کے دوران اپنے مختص کمروں میں رہیں۔ نوٹس میں لکھا گیا، "طلبہ کو معلوم ہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مختلف ممالک کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے،طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کھیلوں کو کھیل کے طور پر لیں اور انسٹی ٹیوٹ/ہاسٹل میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی میں ملوث نہ ہوں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading