کولمبو ۔سری لنکا میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان سپر فور مرحلے کا آج کا میچ بارش کی نظر ہوگیا۔ اتوار کو کولمبو میں جاری میچ میں انڈین ٹیم نے بارش شروع ہونے سے پہلے تک 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
بار بار بارش کی وجہ سے ایمائر نے آج کا میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ چونکہ میچ کے لیے ریزرو دن رکھا گیا تھا اس لیے اب یہ میچ کل ہوگا۔
انڈیا آج کے سکور ( دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنرز) پر اپنی اننگز کی شروعات کل دوپہر کے وقت ڈھائی بجے کرے گا۔