ایران کے سلیمانی کو مارنے کے بعد امریکہ کا ایک اور حملہ، عراقی فوج کے کمانڈر کو بنایا نشانہ، 5 کی موت  

بغداد۔ ایران کے قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کے بعد امریکہ نے ایک اور حملہ کیا ہے۔ امریکی فوج نے ہفتہ کی صبح عراق کے حشد الشابی پارلیمنٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔

عراق کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق، یہ حملہ دارالحکومت بغداد کے شمالی حصے میں ہوا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ ایک قافلے پر کیا گیا جس میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مارے گئے لوگ ایران حمایت یافتہ ملیشیا حشد الشابی کے بتائے جا رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب قاسم سلیمانی کی لاش کے ساتھ ایک جلوس نکلنے والا تھا۔ سلیمانی کی ایران کے نجف شہر میں آج تدفین کی جائے گی۔ بتا دیں کہ ایران نے پہلے ہی ان کی موت کے بعد تین دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading