ایران ،اسرائیل کا کڑا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار گا:کمانڈرالقدس فورس

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ جہاں بھی ضرورت محسوس ہو گی، اسرائیل کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مارچ میں ایران نے عراق کے خودمختار شمالی علاقے کردستان کے دارالحکومت اربیل پر میزائل حملے میں ایک مبیّنہ ’’خفیہ اسرائیلی اڈے‘‘ کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے کا مقصد اسرائیل کے شام میں فضائی حملوں کا بدلہ چکانا تھا جن میں متعدد ایرانی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a comment