ایرانی میزائل حملہ: اسرائیلی شہر بیت شیمش میں 9 افراد ہلاک، 28 زخمی

اسرائیل کے وسطی شہر بیت شیمش پر ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ 28 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد تہران کی جانب سے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ آدوم (MDA) کے مطابق اتوار کو ہونے والے اس میزائل حملے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت شیمش میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے کے حالات اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے رپورٹ کرتے ہوئے الجزیرہ کی صحافی نور عودہ نے بتایا کہ ہفتہ سے شروع ہونے والے حملوں کے بعد اتوار کو ہونے والی ہلاکتیں اسرائیل میں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading