نئی دہلی: پلوامہ خود کش حملے کے بعد بھارتیہ ایئر فورس کی جانب سے پاکستان میں کی گئی ایئر سٹرائیک کو لے کر بڑا خلاصہ ہوا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق 26 فروری کو بالا کوٹ اور خیبر پختونخواہ میں جیش کے ٹریننگ کیمپوں پر بھارت نے ایئر سٹرائیک کی تھی ۔ ایئر فورس نے جیش محمد کے مدرسے تعلیم القرآن میں بنی 4 عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا ۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جینس ایجنسیوں کے پاس سنتھیٹک اپرچر رڈار کی تصویریں بھی ہیں ۔ جس میں دکھائی دے رہا ہے ایئر فورس کی کارروائی میں جیش محمد کے چار مدرسے بری طرح تباہ ہوگئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکنیکل انٹیلی کی سرحدوں اور زمینی خفیہ جانکاری کی کمی کے چلتے حملے میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد واضح نہیں ہو سکی ۔
#India #Pakistan #LOC #POK #AirStrike #PulwamaAttack #JaishEMohammed #UrduNews