ہم رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کریں گے: یوگی آدتیہ ناتھ
گورکھپور: اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 7 اکتوبر کو یہاں کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا ہم خیرمقدم کریں گے۔ مسٹر یوگی نے پانچ روزہ دورہ یہاں گورکھپور مند رمیں نوراتر کے موقع پر پوجا کرنے کے بعد پیر کو نامہ نگاروں سے کہا کہ عدالت کے فیصلہ کوتمام کو ماننا چاہئے اور سیکڑوں برسوں سے چلے آرہے رام مندر تنازعہ کا نپٹارہ ہونا چاہئے۔ خیال رہے کے دو دن پہلے گورکھپور میں منعقدہ مراری باپو کی رام کتھا میں رام جنم بھومی کا نام لئے بغیر مسٹر یوگی نے کہا تھا کہ جلد ہی شری رام پر خوشخبری آنے والی ہے۔
جموں و کشمیر: اونتی پورہ میں تصادم، ایک دہشت گرد ہلاک
جموں و کشمیر کے اونتی پورہ کے باہری علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تصادم میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔ موقع پر سیکورٹی فورسز نے ہتھیار اور گولہ و بارود بھی برآمد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پورے علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
Kashmir Zone Police: Encounter took place at the outskirts of Awantipora town. One terrorist killed. Arms and ammunition recovered. Identity and affiliation being ascertained. Search continues. #JammuAndKashmir
— ANI (@ANI) October 8, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
