دہلی کے تشدد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے نکلے راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی شمال مشرقی دہلی کے تشدد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے نکلے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ کانگریس لیڈروں کا ایک وفد بھی بس سے روانہ ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اور وفد میں شامل لیڈران وہاں پہنچ کر تشدد کا شکار لوگوں سے بات چیت کریں گے۔
Delhi: Rahul Gandhi and other Congress leaders leave for violence-affected areas of North East Delhi. #DelhiViolence pic.twitter.com/q2YPcWCD0I
— ANI (@ANI) March 4, 2020
اب کوئی بھی این آر آئی خرید سکے گا ائیر انڈیا میں 100 فیصد شراکت داری: پرکاش جاوڈیکر
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ اب این آر آئی ائیر انڈیا میں 100 فیصد شراکت داری خرید سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ ’’10 بینکوں کا جو 4 بینکوں میں انضمام ہوا تھا، اس پر آج میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ اس کو یکم اپریل سے عمل میں لانے کے لیے بہت اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ ان بینکوں میں گزشتہ سالوں میں 40 ہزار کروڑ روپے حکومت نے ری-کیپٹلائز کیا ہے۔‘‘
Union Minister Prakash Javadekar: Regarding the strategic sale of Air India, now Non-resident Indians (NRIs) can acquire 100% of stake in the airlines. Earlier it was 49%. pic.twitter.com/m2T7X3al7F
— ANI (@ANI) March 4, 2020
شمال مشرقی دہلی میں تشدد متاثرہ علاقوں کا آج دورہ کریں گے راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی شمال مشرقی دہلی کے ان علاقوں کا آج دورہ کریں گے جہاں گزشتہ دنوں تشدد کے واقعات سامنے آئے تھے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ راہل گاندھی اپنے دورہ کے دوران تشدد متاثرہ علاقوں میں ان لوگوں سے ملاقات کریں گے جو تشدد کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
Congress MP Adhir Ranjan Chowdhury: A delegation of our party leaders led by Rahul Gandhi Ji today will visit the violence-affected parts of North East Delhi. pic.twitter.com/orMaYGas10
— ANI (@ANI) March 4, 2020
نربھیا معاملہ: پون کی رحم کی عرضی بھی صدر جمہوریہ نے کی خارج
نربھیا کیس میں قصوروار پون گپتا کی رحیم کی عرضی خارج ہو گئی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پون کے ساتھ کسی طرح کے رحم سے انکار کرتے ہوئے اس کی عرضی کو خارج کر دیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی پٹیالہ ہاؤس کورٹ پھانسی کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
President Ram Nath Kovind rejects the mercy plea of the 2012 Delhi gang-rape case convict, Pawan. pic.twitter.com/ZnJujVh2nt
— ANI (@ANI) March 4, 2020
طاہر حسین کی پیشگی ضمانت پر سماعت جمعرات 2 بجے تک ملتوی
دہلی تشدد کے الزام کا سامنا کر رہے کونسلر طاہر حسین کی پیشگی ضمانت عرضی پر بدھ کے روز کڑکڑڈوما کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے طاہر کی عرضی پر سماعت جمعرات دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے دہلی تشدد معاملہ کی جانچ کے لیے تشکیل ایس آئی ٹی سے طاہر کی عرضی پر جواب بھی طلب کیا ہے۔
اس سے قبل کڑکڑڈوما عدالت میں طاہر حسین کے خلاف نعرہ بازی ہوئی۔ ساتھ ہی طاہر حسین کے وکیل نے پولس پر منمانے طریقے سے معاملے کی جانچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سماعت کے دوراب فریق دفاع کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ دہلی پولس ان کے موکل کا بیان درج نہین کر رہی ہے۔
ہولی ملن تقریب میں شامل نہیں ہوں گے پی ایم مودی، کورونا وائرس کا اثر
ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ اس سال کسی بھی ہولی ملن تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹ کر کے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا ہے کہ ماہرین نے لوگوں کو ایک جگہ زیادہ تعداد میں جمع ہونے سے بچنے کی صلاح دی ہے، اس لیے وہ کسی بھی ہولن ملن تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔
Prime Minister Narendra Modi: Experts across the world have advised to reduce mass gatherings to avoid the spread of COVID-19 Novel Coronavirus. Hence, this year I have decided not to participate in any Holi Milan programme. pic.twitter.com/udAjceEFGi
— ANI (@ANI) March 4, 2020
اٹلی سے دہلی آئے 15 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
اٹلی سے دہلی آئے 15 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ دہلی واقع ایمس نے ان سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ان سیاحوں کو ہندوستان آنے کے بعد سے ہی الگ رکھا گیا تھا۔ سیاحوں کے خون کا نمونہ جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا جس کی رپورٹ آ چکی ہے اور اب سبھی 15 سیاحوں کو چھاؤلہ کے آئی ٹی بی پی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق ان سیاحوں کو منگل کی دوپہر سے آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
اتر پردیش: میرٹھ میں سوائن فلو کے 81 معاملے آئے سامنے
میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میرٹھ میں سوائن فلو کے 81 معاملے سامنے آئے ہیں، اس میں پی اے سی کے جو جوان بھرتی تھے ان میں سے 11 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے جب کہ 9 اب بھی علاج کرا رہے ہیں۔ میرٹھ میڈیکل کالج میں کل 387 جانچ ہوئی ہیں، جن میں سے 97 معاملے پازیٹو آئے، ان میں سے 81 میرٹھ کے ہیں باقی آس پاس کے اضلاع کے ہیں۔‘‘
CMO Meerut: Till now, 81 patients have tested positive for Swine Flu in Meerut including 20 PAC jawans. 11 PAC jawans have been discharged from the hospital while other 9 PAC jawans will be discharged after 5 days. Till now, 387 people have been tested for Swine Flu. pic.twitter.com/CEU6iCwBlM
— ANI UP (@ANINewsUP) March 4, 2020
مدھیہ پردیش: بی جے پی پر کئی کانگریس اراکین اسمبلی کو یرغمال بنانے کا الزام
مدھیہ پردیش میں بی جے پی پر جمہوریت کے قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے تقریباً 8 اراکین اسمبلی کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی میں 4 کانگریس کے ہیں اور ایک آزاد ہے، جب کہ دیگر اراکین اسمبلی سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی سے ہیں۔ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ’’تقریباً 11 لوگوں کو بی جے پی نے یرغمال بنا کر ایک ہوٹل میں رکھا تھا جن میں سے کچھ واپس آ گئے ہیں۔ باقی اراکین اسمبلی بھی جلد واپس آ جائیں گے۔‘‘
Digvijaya Singh, Congress: BJP's Rampal Singh, Narottam Mishra, Arvind Bhadauria, Sanjay Pathak were going to give them money. Had there been a raid, they would have been caught…We think 10-11 MLAs were there, only 4 are still with them now, they will also come back to us.
— ANI (@ANI) March 3, 2020
کورونا وائرس کے خوف سے لوگ ہولی پر نہیں خرید رہے چین کا سامان
اتر پردیش کے غازی آباد میں کورونا وائرس کا خوف اس قدر لوگوں پر طاری ہے کہ وہ ہولی کا کوئی بھی ایسا سامان نہیں خرید رہے ہیں جو چین میں تیار ہوا ہو۔ چین کے سامانوں سے لوگوں نے ایسی دوری بنائی ہے کہ بازار سے چینی مصنوعات غائب نظر آ رہی ہیں۔ خریدار لوکل پروڈکٹس ہی خریدنا پسند کر رہے ہیں۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو