اترپردیش بار کونسل کی نومنتخب صدر درویش یادو کے قتل کا کلیدی ملزم منیش شرما کی موت
آگرہ: اترپردیش بار کونسل کی نومنتخب پہلی خاتون صدر درویش یادو کے قتل کا کلیدی ملزم منیش شرما زخموں کی تاب نہ لاسکا اور سنیچر کو گروگرام کے ایک اسپتال میں دم توڑدیا ۔ منیش نے درویش یادو پر 12 جون کو آگرہ کے سول کورٹ میں اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ ساتھی وکیل کے چیمبر میں بیٹھی ہوئی تھیں۔ نومنتخب صدر پر یک بعد دیگر پانچ گولیاں داغنے کے بعد منیش نے خود کو بھی گولی مار لی تھی۔
منیش کے اس حملے میں درویش یادو کی موت ہوگئی تھی جبکہ منیش کو گروگرام کے ایک اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا لیکن آج سنیچر کو دوپہر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور دم توڑدیا۔منیش 13 جون سے ونٹیلیٹر پر تھا۔ درویش یاد وکے اہل خانہ اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔اس معاملے میں عدالت 25 جون کو سماعت کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ درویش یادو وارانسی کے ہری شنکر سنگھ کے ساتھ یوپی بار کونسل کی مشترکہ صدر منتخب ہوئی تھیں۔دونوں نے مساوی ووٹ حاصل کیے تھے۔ اور سمجھوتے کے مطابق دویش پہلے چھ ماہ کے لئے بار کونسل کی صدر کا حلف لیا تھا ۔ اس کے بعد اگلے چھ ماہ کے لئے ہری سنگھ بار کونسل کا چارج سنبھالتے۔
امریکہ میں طیارہ حادثہ کا شکار، سبھی مسافر ہلاک
لاس اینجلس: امریکہ میں ہوائی صوبہ کے اوہو جزیرہ میں سنیچر کی شام ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار تمام 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔ مقامی حکام نے تمام لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ہوائی صوبہ کے ٹرانسپورٹ محکمہ نے ٹوئٹ کیا کہ نہایت دکھ کے ساتھ بتایا جارہا ہے کہ کنگ ایئر طیارہ جو ڈلنگھم ایئرفیلڈ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ا س میں سوار تمام مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔
مقامی ہوائی نیوز ویب سائٹ نے بتایا کہ ہونالولو فائر بریگیڈ محکمہ کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے فون پر طیارہ کے حادثہ کا شکار ہوجانے کی اطلاع ملی اور فائر بریگیڈ کا عملہ جب وہاں پہنچا تو انہوں نے طیارہ کو آگ کی لپٹوں میں گھرا ہوا پایا۔ طیارہ اوہو جزیرہ کے شمالی ساحل پر حادثہ کا شکار ہوا تھا۔
اتر پردیش: شاہجہاں پور میں سڑک حادثہ، تین عقیدت مندوں کی موت
شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے چوک علاقے میں گونڈہ سے اتراکھنڈ میں واقع کیدارناتھ دھام درشن کے لئے جارہے دو سگے بھائیوں سمیت تین عقیدت مندوں کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔
پولیس اطلاعات کے مطابق ضلع گونڈہ کے دیہات کوتوالی علاقے کے بال پور بازار کے رہنے والے درگیش مشرا، چندن مشرز و نیرج تیواری اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کار سےکیدار ناتھ دھام درشن کے لئے جارہے تھے۔ اس درمیان چوک علاقے میں نیشنل ہائی وے24 پر ان کی کار بے قابو ہوکر بجلی کے کمبھے سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں دو سگے بھائیوں درگیش(26)،چندن(25) اور ایک دیگر نیرج(28) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار سوار دیگر دو لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مہلوکین کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
شادی کے گھر میں پسرا ماتم، بجلی کا کرنٹ لگنے سے دولہا سمیت 4 افراد ہلاک
حیدرآباد: شادی کے تیسرے دن ہی دلہے کے گھر میں اس وقت ماتم مچ گیا جب بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دلہے کے ساتھ 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دلہے کے ماں باپ اور مامی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے بھونگیر ضلع کے مکتاپور گاوں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مکتاپور گاوں کے 22 سالہ پراوین کی شادی دو دن قبل 19 جون کو قریب کے گاوں کی رہنے والی ایک لڑکی سے انجام دی گئی۔دلہے کے مکان میں شادی کے لئے لگائی گئی روشنیوں اور اسٹیج پر روشنی دینے کے لئے لگائے فوکس لائیٹ کو ایک لوہے کے کھمبے سے باندھا گیا تھا۔ اسی کھمبے کو کپڑے سکھانے کا تار بھی لگا ہوا تھا۔ جمعہ کی رات دلہے کی ماں اور مامی مذکورہ تار پر گیلے کپڑے ڈال رہے تھے کہ بارش سے اچانک اس میں بجلی رو دوڑ گئی اور دونوں بجلی کے تار سے چپک گئے۔ ان دونوں کو بچانے کے لئے دلہے اور اس کے باپ نے کوشش کی جو ناکام رہے۔ اس طرح اس واقعہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں پراوین کے علاوہ اس کا باپ 55 سالہ باپ سائیلو، 50 سالہ ماں گنگا اماں اور 48 سالہ مامی گنگو شامل ہیں۔ اس واقعہ پر شادی کے گھر کے ساتھ سارے گاوں میں ماتم مچ گیا۔
اتر پردیش: فون کرنے پر نہیں پہنچی ایمبولنس تو ٹھیلے پر مریض کو لے کر اسپتال پہنچے اہل خانہ
یوگی حکومت میں صحت خدمات بہتر ہونے کا دعویٰ چاہے جتنا بھی کیا جائے لیکن سچائی اس سے بہت ہی الگ ہے۔ زمین پر حالات انتہائی بدتر ہیں۔ اس کی تازہ مثال شاملی کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں دیکھنے کو ملا جب مریض کو اسپتال پہنچانے کے لیے 108 نمبر پر فون کیا گیا لیکن دو گھنٹے انتظار کے بعد بھی ایمبولنس نہیں پہنچا۔ مجبوراً مریض کے رشتہ داروں نے ایک ٹھیلہ کرایہ پر لے کر اسپتال پہنچے۔
دراصل شاملی کی رہنے والی انجو ایک ہاتھ اور ایک پیر سے معذور ہے۔ انجو کی کمر میں زخم ہو گیا ہے جس کا علاج کرانے اسے اسپتال جانا تھا۔ چونکہ وہ ایک ہاتھ اور ایک پیر سے معذور ہے اس لیے گھر والوں نے ایمبولنس کے لیے 108 نمبر پر فون کیا تھا۔
بہار: ٹرین میں سیٹ کو لے کر ہوا جھگڑا، چاقو سے ایک شخص کا قتل
بہار میں ’پون ایکسپریس‘ ٹرین میں سیٹ کو لے کر دو لوگوں کے درمیان زبردست جھگڑا ہو گیا۔ اس جھگڑے کے درمیان یک شخص نے دوسرے کو چاقو مار دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ بہار کے چھپرہ جنکشن کا ہے۔ چھپرہ کے اے ایس آئی سنجیت کمار نے اس واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ سیٹ کو لے کر دو لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور ٹرین میں بیت الخلاء کے نزدیک ایک شخص نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
Bihar: Man stabbed to death allegedly over a dispute regarding seat in Pawan Express train at Chhapra junction. Sanjeet Kumar, ASI GRP Chhapra says, "They had a tussle over a seat, victim was stabbed near the toilet in the train" pic.twitter.com/wLbUkcsxfD
— ANI (@ANI) June 22, 2019
یوگی راج میں ’وی آئی پی کلچر‘ وزیر نے ملازم کے ہاتھوں سے پہنا جوتا
پی ایم مودی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن یوگی راج میں وزیر اور افسران وی آئی پی کلچر کی ذہنیت سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔ اس کی مثال یوگا ڈے کے دن یو پی کے شاہجہاں پور میں دیکھنے کو ملی۔ دراصل ایک یوگا کیمپ میں بطور مہمانِ خصوصی پہنچے ضلع کے انچارج وزیر لکشمی نارائن چودھری نے ایک ملازم کے ہاتھوں سے جوتا پہنا۔ اس دوران وہاں پر ضلع کے دیگر لیڈر، انتظامیہ اور پولس کے افسران سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔
#WATCH: UP Minister Laxmi Narayan gets his shoelace tied by a government employee at a yoga event in Shahjahanpur, yesterday. pic.twitter.com/QbVxiQM7bI
— ANI UP (@ANINewsUP) June 22, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
