اہم خبر: ہندو یوا واہنی کے ضلعی وزیر نے کی خودکشی

اتر پردیش: ہندو یوا واہنی کے ضلع وزیرنے کی خودکشی

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں شہر کوتوالی علاقے میں جمعہ کو ہندو یوا واہنی کے ضلع وزیر نے جمعہ کو مبینہ طورپر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ یہ اطلاع پولس نے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کوتوالی علاقے کی مردان پور کالونی کے جیتا پٹی علاقے کے رہنے والے اوم کار جائسوال کے بیٹے پرنس جائسوال (24) نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ پرنس ہندو یوا واہنی کے ضلع وزیر تھے۔ اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد بھنڈاری پولس آؤٹ پوسٹ کے ان چارج راج جنم یادو جائے وقوع پر پہنچے اور لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیجی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ انتہائی قدم اٹھانے کے پیچھے کیا وجہ تھی ابھی اس کا انکشاف نہیں ہو پایا ہے۔

مہاراشٹر: اشتعال انگیز بیان دینے کے ملزم ممبئی بی جے پی صدر کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے بی جے پی ممبئی کے صدر منگت پربھات لوڑھا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ لوڑھا پر 16 اکتوبر کو ایک ریلی کے دوران اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام ہے۔ انتخابی کمیشن نے لوڑھا سے بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔


اتر پردیش: سڑک ھادثہ میں 12 گایوں کی موت، لوگوں نے کی ہنگامہ آرائی

اتر پردیش کےباندا-ٹانڈا شاہراہ پر ایک ٹرک کی زد میں آنے سے کم از کم 12 گایوں کی موت ہو گئی۔ تندواری کے ایس ایچ او نیرج سنگھ نے کہا کہ جمعرات کی شام کو سڑک پر مویشیوں کے قافلے کو تیز رفتار سے آ رہی ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے سبھی گایوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔

واقعہ کے بعد ناراض لوگوں نے شاہراہ کو جام کر دیا اور علاقے میں گایوں کے لیے فوری طور پر گئوشالہ بنانے کا مطالبہ کرنے لگے۔ شاہراہ پر لگے جام کی وجہ سے تقریباً پانچ گھنٹے تک ٹریفک کو نکلنے میں پریشانی ہوئی۔ ضلع افسران کے ذریعہ علاقے میں ایک گئوشالہ کی تعمیر جلد کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد ہی گاؤں والوں نے جام ختم کیا۔ ساتھ ہی مویشیوں کی لاشوں کو شاہراہ سے ہٹا کر ایک گڈھے میں دفن کر دیا گیا ہے۔

اتر پردیش: مہاراج گنج کے آنند نگر میں ایچ ڈی ایف سی بینک برانچ سے 13 لاکھ روپے کی لوٹ

مہاراج گنج کے آنند نگر میں ایک ایچ ڈی ایف سی بینک برانچ سے 4 اسلحہ بند لوگوں نے 13 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ مہاراج گنج کے ایس پی روہت سنگھ نے کہا کہ ’’چار جرائم پیشوں نے واردات کو انجام دیا ہے۔ حادثہ کیمرے میں قید ہو چکا ہے۔ جرائم پیشوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور جلد ہی انھیں گرفتار کیا جائے گا۔‘‘


اتر پردیش: مختار انصاری کے بیٹے عباس کے گھر چھاپہ ماری، کثیر مقدار میں کارتوس و اسلحہ برآمد

جیل میں بند مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کے دہلی واقع وسنت کنج رہائش گاہ پر لکھنو پولس نےچھاپہ ماری کی ہے۔ چھاپہ ماری میں پولس نے چھ اسلحےاور چار ہزار سے زیادہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ برآمد اسلحوں کی قیمت لاکھوں میں بتائیجا رہی ہے۔ لکھنو کرائم برانچ اور دہلی پولس نے جمعرات کو عباس انصاری کے وسنت کنج واقع بنگلے سے یہ برآمدگی کی ہے۔


FATF میں پاکستان سے متعلق فیصلہ آج، ہو سکتا ہے بلیک لسٹ

دہشت گردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارہ فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) آج پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ لے سکتا ہے۔ فی الحال پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ ایف اے ٹی ایف کے 39 اراکین ممالک کریں گے۔ اس سال جون میں چین، ترکی اور ملیشیا نے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کی مخالفت کی تھی۔ اتنا ہی نہیں، گزشتہ مہینے اقوام متحدل جنرل اسمبلی میں بھی ان تینوں ممالک نے پاکستان کی حمایت کی تھی۔ ایسے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ تینوں ممالک ایک بار پھر سے پاکتان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچا سکتے ہیں۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading