اہم خبر: ہماچل میں زمین دوز عمارت سے 6 فوجی سمیت 7 لاشیں برآمد

ہماچل پردیش: کمہار ہٹی میں عمارت کے ملبہ سے اب تک 7 لاشیں برآمد، راحت کاری جاری

ہماچل پردیش کے کمہارہٹی میں ایک عمارت کے زمین دوز ہونے کے بعد آج دوسرے دن راحت کاری کا کام جاری ہے۔ اب تک فوج کے 6 جوانوں سمیت 7 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ ملبے کے نیچے 7 مزید لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس عمارت میں ڈھابہ تھا۔ اتوار کو یہ عمارت اچانک زمین دوز ہو گئی تھی۔ عمارت میں موجود تقریباً 30 جوان اور 7 شہرہ ملبے میں دب گئے تھے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں