اہم خبر: ہریانہ میں کھٹر نے وزیر اعلی اور چوٹالہ نے نائب وزیر اعلیٰ کا حلف لیا

کھٹر نے ہریانہ کے وزیر اعلی اور چوٹالہ نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

منوہر لال کھٹر نے ہریانہ کے وزیر اعلی کے طور پر دوسری مرتبہ حلف لے لیا ہے۔ ان کے ساتھ جے جے پی کے دشینت چوٹالہ نے نائب وزیر علیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ منوہر لال کھٹر نے دوسری مرتبہ صوبہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے، وہ ایسا کرنے والے صوبہ کے پہلے غیر جاٹ رہنما ہیں۔

پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ کھٹر کابینہ کے وزیر بھی آج ہی حلف لیں گے لیکن آج کسی وزیر نے حلف نہیں لیا۔ حلف برداری تقریب کا انعقاد چنڈی گڑھ میں واقع راج بھون میں کیا گیا۔


حلف برداری تقریب کے دوران جے جے پی رہنما دشینت چوٹالہ کے والد اجے چوٹالہ اسٹیج پر موجود رہے۔ واضح رہے کہ اجے چوٹالہ آج ہی تہاڑ جیل سے عاضی طور پر رہا ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اکالی دل کے رہنما پرکاش سنگھ بادل اور سکھبیر سنگھ بادل بھی منوہر لال کھٹر کی حلف برداری تقریب میں شریف ہوئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انتخابات کے دوران سکھبیر سنگھ بادل لگاتار کھٹر پر حملہ ور تھے۔ دراصل اکالی دل نے ہریانہ میں این ڈی اے سے اپنی راہیں علیحدہ کر رکے آئی این ایل ڈی کے ساتھ اتحاد کیا تھا اس لئے وہ کھٹر حکومت کو بھی ہدف تنقید بنا رہے تھے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading