اہم خبر: کشمیر میں گولی مارکر فوج کے جوان کا قتل

کشمیر میں گولی مارکر فوج کے جوان کا قتل

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامعلوم بندوق برداروں نے جمعرات کی رات وگولی مارکر ریاستی فوج کے ایک اہلکار کا قتل کردیا ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بندوق برداروں نے ریاستی فوج کے جوان منظور احمد بیگ کے گھر میں گھس گئے اور خود کار ہتھیار سے ان پر کافی قریب سے گولیاں برسائیں۔ حملے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں انھیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا۔ یہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قراردے دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بیگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے گھر آئے ہوئے تھے۔ پولیس نے اس تعلق سے معاملہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا، خصوصی بسوں کا انتظام

حیدرآباد : دمہ کے مریضوں کو مرگ کے موقع پر مچھلی میں کھلائی جانے والی دوا لینے کے لئے آنے والے لوگوں کے لئے تلنگانہ آرٹی سی کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر سال مرگ کے موقع پر یہ دوا باتھنی گوڑ برادرس کی جانب سے دمہ کے مریضوں کو مفت دی جاتی ہے جس کو کھانے کے لئے ملک کے کئی علاقوں سے لوگ حیدرآباد آتے ہیں۔

اس سال یہ دوا 8 اور 9 جون کو کھلائی جائے گی۔ اسی کے پیش نظر آرٹی سی کی جانب سے 130خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ ان بسوں پر اردو، تلگو اورانگریزی میں بورڈس لگائے جائیں گے۔ یہ بسیں ریلوے اسٹیشنس، بس اسٹاپس سے معمول کے کرایہ پر چلائی جائیں گی۔ اسی طرح دلسکھ نگر اور افضل گنج سے آنے والی خصوصی بسوں میں مسافرین کو گاندھی بھون اور پھر وہاں سے باغ عامہ جانے کی اجازت رہے گی۔

مالیگاؤں دھماکے کی ملزمہ پرگیہ ٹھاکر اسپتال میں ہوئی داخل، کل ہے کورٹ میں پیشی

بھوپال سے نو منتخب رکن پارلیمنٹ اور مالیگاؤں دھماکے کی ملزمہ پرگیہ ٹھاکر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، حالانکہ آج صبح انہیں چھٹی بھی دے دی گئی۔ بتا دیں کہ پرگیہ ٹھاکر 2008 کے مالیگاؤں دھماکے کیس میں ملزم ہیں اور اس ہفتے انہیں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے تحت انہیں 7 جون کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے۔

سوڈان میں مرنے والوں کی تعداد101 ہوئی، کشیدگی میں مزید اضافہ

خرطرم: صدر عمر البشیر کی معزولی اور گرفتاری کے بعد داخلی مسائل سے دوچار سوڈان میں حزب اختلاف کے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے بعد اب تک مجموعی طور پر 101 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس سے قبل سوڈانی دریائے نیل سے 40 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور مظاہرین نے فوج کی جانب سے غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل میں صدر عمر البشیر کو ہٹائے جانے کے بعد طاقتور عسکری کونسل اور حزب اختلاف کی پارٹیوں میں اقتدار کی پرامن اور قابل قبول منتقلی پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد حزب اختلاف کا احتجاج شروع ہوا جو شدید جھڑپوں کی شکل اختیار کرگیا ہے کیونکہ فوج نے جماعتوں سے کیے گئے تمام معاہدے ختم کردیئے تھے۔ اس طرح درجنوں ہلاکتیں رونما ہوئیں جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

گزشتہ روزسوڈانی دریائے نیل سے مزید 40 لاشیں ملی ہیں اور اس کا انکشاف حزب اختلاف کی ہمدرد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی کا فرمان، سرکاری ملازمین کام نہ کریں تو جوتا مارو!

ایک بار پھر یوگی کے ممبر اسمبلی کی دبنگائی سامنے آئی ہے، اتر پردیش کے للت پور میں بی جے پی ممبر اسمبلی رام رتن کشواہا نے کہا کہ افسر احترام نہ کریں تو جوتا نکال کر مارو۔

دراصل بی جے پی ممبر اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کے ملازم ماہ، دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہوتے ہیں تو انہیں جوتا اتاريے اور ماريے۔ سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی ذہنیت کے افسران اور ملازمین نے انتخابات میں بھی کارکنوں کو پریشان کیا اور رکنیت لینے کے لئے مجبور کیا۔

بنگال کے کوچ بہار میں ٹی ایم سی کارکن علی کا قتل، بی جے پی پر لگے الزامات

مغربی بنگال کے کوچ بہار میں ہنگامے کے دوران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک کارکن کی موت ہو گئی، گھر والوں اور مقامی ٹی ایم سی رہنما کا الزام ہے کہ بی جے پی کے ایک لیڈر نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر ٹی ایم سی کارکن کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا، مرنے والے ٹی ایم سی کارکن کا نام علی ہے۔


حکومت نے کابینہ کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل دی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نےکام کاج کے لئے کابینہ کی مختلف کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کی ہے ۔حکومت نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز جاری کر کے اس کی اطلاع دی۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے تقرری کمیٹی، رہائشی کمیٹی، اقتصادی امور کی کمیٹی، پارلیمانی امور کی کمیٹی، سیاسی امور کی کمیٹی، سکیورٹی امور کی کمیٹی، سرمایہ کاری اور ترقی امور کی کمیٹی اور روزگار اور ہنر مندی امور کی کمیٹیوں کی ازسر نوتشکیل کی ہے۔


ریلیز کے مطابق تقرری کمیٹی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ شامل ہیں، جبکہ رہائشی کمیٹی میں شاہ، مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، مرکزی وزیر برائے خزانہ نرملا سیتا رمن، مرکزی و زیر برائے ر یلوے کامرس اینڈ انڈسٹری وزیر پیوش گوئل شامل ہیں۔

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading