امباتی رائیڈو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان
ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز امباتی رائیڈو نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے اپنے شیدائیوں کو زبردست دھچکا دیا ہے۔ امباتی رائیڈو نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان بی سی سی آئی کو لکھے ایک خط کے ذریعہ کیا ہے۔
Indian middle-order batsman Ambati Rayudu has announced his retirement from all forms of cricket, he has written to BCCI pic.twitter.com/v4Wf3fwZ5i
— ANI (@ANI) July 3, 2019
مہاراشٹر: رتناگری پشتہ حادثہ میں 6 افراد کی لاش برآمد، راحت اور بچاؤ کام جاری
مہاراشٹر کے رتناگری میں تورے پشتہ ٹوٹنے کے بعد علاقے میں راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔ اب تک 6 افراد کی لاش برآمد ہو چکی ہے جب کہ کم و بیش 20 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس حادثہ میں آس پاس کے گاؤوں میں سیلاب کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر مستعد ہے اور راحت رسانی کا کام تیزی کے ساتھ ہو رہا ہے۔
#WATCH: Tiware dam in Ratnagiri was breached earlier today. 6 bodies have been recovered till now. Rescue operations continue. 12 houses near the dam also washed away. #Maharashtra pic.twitter.com/mkgLaruaau
— ANI (@ANI) July 3, 2019
پرانی دہلی: مقامی لوگوں کی کوششوں سے حالات معمول پر، حوض قاضی مندر میں پوجا کرنے پہنچے لوگ
آج صبح پرانی دہلی کے حوض قاضی واقع اس مندر میں کئی لوگ پوجا کرنے پہنچے جہاں 30 جون کو مبینہ طور پر پتھر بازی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ یہاں دو گروپ کے درمیان فرقہ وارانہ تصادم کا ماحول پیدا ہو گیا تھا لیکن مقامی لوگوں کے ذریعہ آپسی سمجھوتہ کے بعد حالات اب معمول پر ہیں۔ آج اس مندر میں کئی لوگ پوجا کے لیے پہنچے اور پرامن ماحول میں سب کچھ انجام پایا۔
Delhi: Prayers being offered at the temple in Hauz Qazi area, which was vandalised on 30 June after a clash broke out between two groups over parking in the locality on the day. pic.twitter.com/f1aDx15dju
— ANI (@ANI) July 3, 2019
مہاراشٹر: رتناگری میں ڈیم ٹوٹنے سے زبردست تباہی، 7 گاؤں غرقاب، 2 لاش برآمد، 24 لاپتہ
مہاراشٹر کے رتناگری میں تورے ڈیم یعنی پشتہ ٹوٹنے سے اس کے آس پاس زبردست تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈیم ٹوٹنے کے بعد کم و بیش 24 افراد لاپتہ ہیں اور 2 لوگوں کی لاش برآمد ہو چکی ہے۔ اس تباہی میں ڈیم کے نزدیک کے 7 گاؤں غرقاب ہو چکے ہیں اور وہاں سیلاب کا نظارہ ہے۔ انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور راحت و بچاؤ کام جاری ہے۔
Maharashtra: Bodies of 2 persons have been recovered by civil administration after Tiware dam in Ratnagiri was breached. About 22-24 people are missing. 12 houses near the dam have been washed away. Civil administration, police and volunteers are present at the spot.
— ANI (@ANI) July 3, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
