اہم خبر ! پربھنی میں کورونا کا پہلا مریض پایا گیا : علاقہ کو سیل کرنے کی کاروائی شروع

کورونا وائرس: چونکانے والی خبر! پربھنی میں کورونا پازیٹیو کیس ، پونے سے شہر میں داخل ہوا تھا نوجوان ڈرائیور

ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں علاج شروع

پربھنی:16 اپریل (ورق تازہ نیوز) آج پربھنی شہر میں پہلا کورونا پازیٹو مریض پایا گیا ہے ، اور اس کا ضلعی اسپتال میں علاج بھی شروع کردیا گیاہے۔ یہ نوجوان پونے سے 11 اپریل کی رات شہر میں داخل ہوا۔ کورونا جیسی پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے پر اسے 13 اپریل کو پربھنی ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال شریک کیا گیا۔ اسی وقت ، اس کی کورونا جانچ کی گئی اور اسکا سواب سیمپل ٹیسٹنگ لیب میں بھیجا گیا۔

جبکہ جمعرات کو انتظامیہ کو اسکی رپورٹ موصول ہوئی۔ ضلع کلکٹر دیپک مگلیکر نے بتایا کہ اس نوجوان لڑکے کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ مگلیکر نے کہا کہ نوجوان کے گھر کے تمام ممبران کو بھی قرنطین کیا جائے گا۔ساتھ ہی جس علاقہ میں مریض پایا گیا ہے اس علاقے میں Sanitization کرکے علاقہ کو Containment Zone میں تبدیل کردیا جائے گا.

بارڈر بند ہونے کے باوجود ضلع تک رسائی کیسے ؟

لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی انتظامیہ نے ضلع کی حدود بند رکھنے کا حکم دے دیا تھا۔ اگرچہ اس پر بہت ساری جگہوں پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ، لیکن بہت سے لوگ سرحد پر پولیس کو چکما دے کر ضلع میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس پس منظر میں ، 23 سالہ نوجوان 11 اپریل کو ضلع میں داخل ہوا تھا. لہذا ، ضلع کی حدود کے تصفیے پر بھی سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے۔جس کی تحقیقات کی جانی چاہیے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading