اہم خبر: مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے بیچ بی جے پی لیڈران کریں گے فڑنویس سے ملاقات

مہاراشٹر: بی جے پی کے سینئر لیڈران آج وزیر اعلیٰ فڑنویس سے کریں گے ملاقات

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بی جے پی کے سینئر لیڈران اب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کریں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ کے بعد کچھ باتیں باہر آئیں گی اور شیو سینا کے ساتھ وہ حکومت سازی کرنے کے لیے کیا قدم اٹھاتی ہیں، اس کا بھی پتہ چل پائے گا۔


جن وکلا نے تشدد کا راستہ اختیار کیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی: بار کونسل آف انڈیا

دہلی پولس ہیڈکوارٹر کے باہر پولس اہلکاروں کے ذریعہ مظاہرہ کے درمیان بار کونسل آف انڈیا کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ بار کونسل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان وکیلوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا جنھوں نے تیس ہزار کورٹ میں تشدد کیا تھا۔ واضح رہے کہ پولس ہیڈکوارٹر کے باہر پولس اہلکار لگاتار مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ جن وکیلوں نے ان پر حملہ کیا، ان کے خلاف کیس درج ہو۔

تیس ہزاری تشدد معاملہ، PHQ کے باہر پولس اہلکاروں نے لگائے ’وی وانٹ جسٹس‘ کے نعرے

تیس ہزاری کورٹ تشدد معاملے کو لے کر دہلی پولس ہیڈکوارٹر کے بعد پولس اہلکاروں کا مطاہرہ جاری ہے، پولس اہلکار افسران کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں، پولس اہلکاروں کا مطالبہ ہے کہ مجرم وکلاء کے خلاف کارروائی کی جائے، کچھ افسران پولس ہیڈکوارٹر کے باہر پولس اہلکاروں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران پولس اہلکاروں نے ‘وی وانٹ جسٹس’ کے نعرے بھی لگائے۔


اتر پردیش: سدھارتھ نگر میں ملنگ بابا کی مزار کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 7 افراد گرفتار

سدھارتھ نگر: اتر پردیش میں ضلع سدھارتھ نگر کے بھوانی گنج علاقے میں سماج دشمن عناصر نے ملنگ بابا کے مزار كو توڑ پھوڑ دیا۔ اس معاملہ میں شامل سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ منگل کے روز پولس ترجمان نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ پیر کی شب کچھ سماج دشمن عناصر نے بڑھنی چاپھا واقع ملنگ بابا کی مزار کو نقصان پہنچایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ نے توڑ پھوڑ کے شکار مزار کی مرمت کرا دی ہے۔ اس سلسلہ میں رپورٹ درج کرنے کے بعد 7 افراد کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

مہاراشٹر میں سیاسی ہنگامہ جاری، سنجے راوت نے ایک بار پھر بی جے پی پر کیا حملہ

شیوسینا کے قومی ترجمان سنجے راوت نے ایک بار پھر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انصاف اور حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں، اور آخر میں فتح ہماری ہی ہوگی۔ سنجے راؤت نے ممبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ صرف شیو سینا سے ہی ہوگا۔ مہاراشٹر کی سیاست اور چہرہ بدل رہا ہے، آپ دیکھتے رہیے۔‘‘


کسانوں سے قرض وصولنے جو آئے گا اس کا گلا کاٹ دیا جائے گا: بی جے پی رکن پارلیمنٹ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جو لوگ قرض وصولنے کے لیے کسانوں سے رابطہ کریں گے، ان کا گلا کاٹ دیا جائے گا، ان کے ہاتھ توڑ دیے جائیں گے۔


خونخوار دہشت گرد البغدادی کی بہن گرفتار، سیریا میں تھی روپوش

خونخوار دہشت گرد اور آئی ایس آئی ایس کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی بہن کو سیریا کے اجاز شہر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق ترکی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ابو بکر البغدادی کی بہن، اس کے شوہر اور اس کی بہو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترکی کی ایجنسیاں ان سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کر رہی ہیں۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading