آر بی آئی کو لوٹنے سے معیشت تباہ ہو جائے گی: کانگریس
آر بی آئی کے ذریعہ 1.76 کروڑ روپے مودی حکومت کو دیے جانے کی خبروں پر کانگریس کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آر بی آئی کے ذریعہ حکومت کو دیا گیا 1.76 کروڑ روپیہ تقریباً وہی ہے جو 2019 بجٹ کے اعلان سے غائب ہے۔ کانگریس نے سوال پوچھا ہے کہ آخر وہ پیسے خرچ کہاں کیے گئے؟ اسے بجٹ میں دکھایا کیوں نہیں گیا۔ کانگریس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس طرح سے آر بی آئی کو لوٹا جاتا رہا تو آگے بھی ہماری معیشت ایسے ہی تباہ ہوتی رہے گی اور بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں گراوٹ ہوتی رہے گی۔
Rs. 1.76 lakh cr given to the govt by RBI is almost the exact same amount missing from Budget 2019 announcement.
Where was that money spent? Why was it missing from the Budget?
Looting the RBI like this only devastates our economy further & reduces credit rating of the bank. pic.twitter.com/wZQ6dqYtdi
— Congress (@INCIndia) August 27, 2019
جموں و کشمیر معاملے پر مرکزی وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ آج!
مرکزی وزارت داخلہ آج جموں و کشمیر کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کرے گا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس میٹنگ کی صدارت داخلہ سکریٹری کریں گے۔
Union Home Ministry to hold a high-level meeting on Jammu & Kashmir today. The meeting to be chaired by Union Home Secretary: Sources
— ANI (@ANI) August 27, 2019
جھارکھنڈ میں بچہ چوری کے الزام میں ایک خاتون کی پٹائی
جھارکھنڈ میں بچہ چوری کے الزام میں بھیڑ نے ایک خاتون کی پٹائی کر دی۔ واقعہ گریڈیہہ کا ہے جہاں ایک خاتون اپنے بچے کو لے کر بینک سے پیسے نکالنے گئی تھی۔ بچے کو روتا دیکھ بینک آئی ایک دیگر خاتون اس کے ساتھ کھیلنے لگی۔ لیکن بچے کی ماں کو لگا کہ وہ بچہ چوری کرنے والی ہے۔ یہ خیال آتے ہی اس نے ہنگامہ کر دیا جس کے بعد بھیڑ نے اس کی پٹائی کر دی۔ خاتون کو پولس نے بھیڑ سے بچایا۔
Police: A woman left her son with her 8-yr-old daughter outside a bank & went to withdraw cash. Victim who was also going to bank saw the boy crying & started playing with him. When mother of the infant saw this, she accused the woman of being a child-lifter which led to violence https://t.co/JQ8no9WmaT
— ANI (@ANI) August 27, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
