مغربی بنگال: ٹی ایم سی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تصادم، 13 بی جے پی کارکنان گرفتار
مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کا دور جاری ہے۔ جمعہ کو ریاست کے بردھمان ضلع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان زبردست تشدد ہوئی۔ اس تشدد میں دو لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ پولس نے اس پورے معاملے میں 13 بی جے پی کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔
#UPDATE The incident occurred yesterday, not today as reported earlier. 13 BJP workers were arrested after a clash between them and Police broke out later during a protest outside Asansol Municipal Corporation office over 'cut money' issue https://t.co/BaivAefODd
— ANI (@ANI) July 6, 2019
تیونس: سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی مسلم خواتین اب نہیں پہن پائیں گی برقع
تیونیسیا: تیونس میں حال ہی میں ہونے والے خودکش حملوں کے پیش نظرتیونس کے وزیر اعظم نے سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم یوسف شاہد نے سرکاری سرکلر پر دستخط کر دیئے جس کے تحت عوامی انتظامیہ اور اداروں کے دفاتر میں چہرہ چھپا کر داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 27 جون کو شمالی افریقی ملک تیونس میں 2 خودکش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ نقاب، جو آنکھوں کے علاوہ پورے چہرے کو ڈھانک دیتا ہے، پر پابندی خودکش حملوں کے بعد سیکورٹی سخت کرنے کے پیش نظر سامنے آئی۔
سی پی آئی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی کا انتقال
نئی دہلی: بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی کا جمعہ کو یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 73 سال کے تھے۔ مسٹر فیضی کے خاندان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔ مہاراشٹر کے ناگپور میں تین مارچ 1946 کو پیدا ہوئے مسٹر فیضی کینسر میں مبتلا تھے اور دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ انہوں نے جمعہ کو رات سوا 11 بجے اپنے گھر پر آخری سانس لی۔ مسٹر فیضی سی پی آئی کے قومی سکریٹری تھے اور وہ پارٹی کے ترجمان اخبار نیو ایج کے ایڈیٹر بھی رہے تھے۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی، اتل انجان اور دنیش نے مسٹر فیضی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں سے مسٹر فیضی نے بائیں بازوں تحریکوں میں اہم کردار نبھایا تھا اور ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔
بجٹ کے بعد بڑھ گئیں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں، مزید مہنگائی کا خدشہ
جمعہ کو وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ بجٹ میں پٹرول و ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے جانے کے بعد عام آدمی کی جیب پر بوجھ اچانک سے بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ پٹرول و ڈیزل پر ایک روپے اضافی ایکسائز ڈیوٹی اور ایک روپے روڈ و انفراسٹرکچر سیس لگنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں زبردست اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ راجدھانی دہلی میں 6 جولائی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2.45 روپے اور 2.36 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح پٹرول کی قیمت اب 72.96 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 66.69 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
Delhi: Petrol price hiked by Rs 2.45, now at 72.96 per litre. Diesel hiked by Rs 2.36, now at 66.69 per litre. pic.twitter.com/RWBVepbfxN
— ANI (@ANI) July 6, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
