مالیگاؤں دھماکے کی ملزمہ پرگیہ ٹھاکر اسپتال میں ہوئی داخل، کل ہے کورٹ میں پیشی
بھوپال سے نو منتخب رکن پارلیمنٹ اور مالیگاؤں دھماکے کی ملزمہ پرگیہ ٹھاکر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، حالانکہ آج صبح انہیں چھٹی بھی دے دی گئی۔ بتا دیں کہ پرگیہ ٹھاکر 2008 کے مالیگاؤں دھماکے کیس میں ملزم ہیں اور اس ہفتے انہیں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے تحت انہیں 7 جون کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے۔
سوڈان میں مرنے والوں کی تعداد101 ہوئی، کشیدگی میں مزید اضافہ
خرطرم: صدر عمر البشیر کی معزولی اور گرفتاری کے بعد داخلی مسائل سے دوچار سوڈان میں حزب اختلاف کے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے بعد اب تک مجموعی طور پر 101 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اس سے قبل سوڈانی دریائے نیل سے 40 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور مظاہرین نے فوج کی جانب سے غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔
واضح رہے کہ اپریل میں صدر عمر البشیر کو ہٹائے جانے کے بعد طاقتور عسکری کونسل اور حزب اختلاف کی پارٹیوں میں اقتدار کی پرامن اور قابل قبول منتقلی پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد حزب اختلاف کا احتجاج شروع ہوا جو شدید جھڑپوں کی شکل اختیار کرگیا ہے کیونکہ فوج نے جماعتوں سے کیے گئے تمام معاہدے ختم کردیئے تھے۔ اس طرح درجنوں ہلاکتیں رونما ہوئیں جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
گزشتہ روزسوڈانی دریائے نیل سے مزید 40 لاشیں ملی ہیں اور اس کا انکشاف حزب اختلاف کی ہمدرد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔
بی جے پی رکن اسمبلی کا فرمان، سرکاری ملازمین کام نہ کریں تو جوتا مارو!
ایک بار پھر یوگی کے ممبر اسمبلی کی دبنگائی سامنے آئی ہے، اتر پردیش کے للت پور میں بی جے پی ممبر اسمبلی رام رتن کشواہا نے کہا کہ افسر احترام نہ کریں تو جوتا نکال کر مارو۔
دراصل بی جے پی ممبر اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کے ملازم ماہ، دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہوتے ہیں تو انہیں جوتا اتاريے اور ماريے۔ سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی ذہنیت کے افسران اور ملازمین نے انتخابات میں بھی کارکنوں کو پریشان کیا اور رکنیت لینے کے لئے مجبور کیا۔
بنگال کے کوچ بہار میں ٹی ایم سی کارکن علی کا قتل، بی جے پی پر لگے الزامات
مغربی بنگال کے کوچ بہار میں ہنگامے کے دوران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک کارکن کی موت ہو گئی، گھر والوں اور مقامی ٹی ایم سی رہنما کا الزام ہے کہ بی جے پی کے ایک لیڈر نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر ٹی ایم سی کارکن کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا، مرنے والے ٹی ایم سی کارکن کا نام علی ہے۔
TMC worker killed in Cooch Behar, party leader blames BJP
Read @ANI story | https://t.co/ktyrpnyY0I pic.twitter.com/EPhDMOVCwt
— ANI Digital (@ani_digital) June 5, 2019
حکومت نے کابینہ کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل دی
نئی دہلی: مرکزی حکومت نےکام کاج کے لئے کابینہ کی مختلف کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کی ہے ۔حکومت نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز جاری کر کے اس کی اطلاع دی۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے تقرری کمیٹی، رہائشی کمیٹی، اقتصادی امور کی کمیٹی، پارلیمانی امور کی کمیٹی، سیاسی امور کی کمیٹی، سکیورٹی امور کی کمیٹی، سرمایہ کاری اور ترقی امور کی کمیٹی اور روزگار اور ہنر مندی امور کی کمیٹیوں کی ازسر نوتشکیل کی ہے۔
Centre reconstitutes eight cabinet committees
Read @ANI story | https://t.co/77PueUGp62 pic.twitter.com/qe9M5q79cA
— ANI Digital (@ani_digital) June 6, 2019
ریلیز کے مطابق تقرری کمیٹی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ شامل ہیں، جبکہ رہائشی کمیٹی میں شاہ، مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، مرکزی وزیر برائے خزانہ نرملا سیتا رمن، مرکزی و زیر برائے ر یلوے کامرس اینڈ انڈسٹری وزیر پیوش گوئل شامل ہیں۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
