اہم خبر: مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں ہر ہفتے پرگیہ ٹھاکر کو لگانی ہوگی حاضری، این آئی اے کورٹ کا حکم

مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں ہر ہفتے پرگیہ ٹھاکر کو لگانی ہوگی حاضری،

این آئی اے کورٹ کا حکم

این آئی اے کورٹ نے حکم دیا ہے کہ مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں ہر ہفتے بی جے پی رہنما اور بھوپال سے ممبر پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر کو عدالت میں حاضری لگانی ہوگی،

مالیگاؤں دھماکے کیس میں پرگیہ ٹھاکر اہم ملزم ہیں۔

میٹرو اور بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سوغات، کیجریوال کا باضابطہ اعلان

دہلی میں آدمی پارٹی نے خواتین کو سوغات دی ہے، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں سفر کرنے پر خواتین کو کوئی خرچ نہیں کرنا ہوگا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ایک پریس کانفرنس سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تین مہینے کے اندر یہ سہولیت دینی شروع کر دی جائے گی۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ خواتین کی سیکورٹی پر دو بڑے فیصلے لئے گئے ہیں۔ دہلی حکومت دہلی میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں خواتین کو کرایہ سے نجات دلانے کے لئے مفت سفر کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے انہیں عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کی طرف راغب کیا جا سکے گا۔ خواتین کو مفت سفر کی سوغات دینے میں ڈی ایم آر سی کو ہونے والے اس نقصان کو دہلی حکومت برداشت کرے گی۔

خواتین کو بس اور میٹرو میں مفت سفر کی سوغات، آج اعلان کریں گے کیجریوال

دہلی میں آئندہ سال کے اوائل میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی ایک اہم اعلان کرنے جا رہی ہے۔ دہلی حکومت خواتین کو میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کا تحفہ دے گی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج دوپہر کو باضابطہ طور پر اس کا اعلان کریں گے۔

دہلی حکوومت دہلی میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں خواتین کو کرایہ سے نجات دلانے کے لئے مفت سفر کی سوغات دیگی جس سے انہیں عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کی طرف راغب کیا جا سکے۔ خواتین کو مفت سفر دینے میں ڈی ایم آر سی کو ہونے والے نقصان کو دہلی حکومت برداشت کرے گی۔

بسوں اور میٹروں میں کل 33 فیصد تک خواتین ہوتی ہیں اس کے مطابق میٹرو میں خواتین کے مفت سفر پر تقریباً ایک ہزار کروڑ کا سالانہ خرچ ہوگا جبکہ تقریباً 200 کروڑ روپے کا خرچ بسوں کے حوالہ سے حکومت پر ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق خواتین کے دہلی میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں اس منصوبے کو لاگو کرنے میں حکومت ہر 1200 کروڑ روپے سالانہ کا بوجھ پڑے گا۔

دہلی حکومت نے اس منصوبے کو لاگو کرنے سے قبل دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے پوچھا کہ اس منصوبہ کو کس طرح لاگو کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے مفت پاس یا پھر کوئی دیگر متبادل متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading