اہم خبر: لوک سبھا میں بی ایس پی کےنئے لیڈر شیام سنگھ یادو

لوک سبھا میں بی ایس پی کےنئے لیڈر شیام سنگھ یادو

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اترپردیش میں ضمنی الیکشن کے پیش نظر امروہہ کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کی جگہ پر جونپور سے منتخب رکن پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو کو لوک سبھا میں پارٹی کا لیڈر مقرر کیا ہے۔
بی ایس پی نے بدھ کو یہاں بتایا کہ امبیڈکرنگر سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رتیش پانڈے کو لوک سبھا میں ڈپٹی لیڈر بنایا ہے۔ حالانکہ ایوان میں پارٹی کے چیف وہپ نگینہ سیٹ سے منتخب گریش چندر جاٹو بدستور اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔ پارٹی نے اترپردیش میں تنظیم میں تبدیلی کرتے ہوئے سابق راجیہ سبھا رکن منقاد علی کو ریاستی یونٹ کا صدر بنا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اترپردیش یونٹ کے سابق صدر آرایس کشواہا کو پارٹی کی مرکزی یونٹ کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

اتر پردیش: پریاگ راج میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا قتل کر چہرے پر ڈالا تیزاب

پریاگ راج: یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں اتر پردیش میں جرائم پیشے پوری طرح بے خوف نظر آ رہے ہیں۔ اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے دھومن گنج علاقے میں بدھ کو نامعلوم بدمعاشوں نے ایک شخص کا قتل کر کے اس کی شناخت چھپانے کے لئے اس کے چہرے پر تیزاب ڈالا دیا۔

پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھومن گنج تھانہ علاقہ کے فوجی کالونی باشندہ عمران (27) کی لاش بوقت صبح لوگوں نے دیکھا۔ اس کی اینٹ-پتھروں سے مار مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس کی شناخت چھپانے کے لئے ملزموں نے اس کا چہرہ تیزاب سے جلا دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کی جیب سے ملے موبائل کی بنیاد پر اس کی شناخت ہوئی اور پتہ چلا کہ وہ پرتاپ گڑھ کا رہنے والا عمران ہے۔ پولس نے عمران کے اہل خانہ کو اس حادثہ کی خبر دے دی ہے۔

ایودھیا اراضی سے متعلق نرموہی اکھاڑا کے وکیل 2 گھنٹے کے اندر ثبوت پیش کریں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں ایودھیا معاملہ پر سماعت جاری ہے اور اس درمیان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور نرموہی اکھاڑا کے وکیل سشیل کمار جین کے درمیان سوال و جواب ہو رہا ہے۔ جسٹس رنجن گوگوئی نے وکیل سشیل کمار جین سے کہا کہ ’’ہم آئندہ دو گھنٹے میں دستاویزی یا زبانی ثبوت دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘ جسٹس دھننجے چندرچوڑ نے سماعت کے دوران کہا کہ ’’ہمیں اصلی کاغذات دکھائیے۔‘‘ اس پر وکیل سشیل کمار جین نے کہا کہ دستاویزوں کا تذکرہ الٰہ آباد (ہائی کورٹ) کے فیصلے میں ہے۔


ایودھیا کیس: 1982 کی ڈکیتی میں ملکیت کے کاغذات غائب ہو گئے… نرموہی اکھاڑا

ایودھیا کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نرموہی اکھاڑا کے وکیل سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس رام جنم بھومی کی ملکیت سے متعلق کوئی ثبوت، کاغذ یا ریونیو ریکارڈ وغیرہ ہے۔ اس کے جواب میں نرموہی اکھاڑا نے عدالت کو بتایا کہ ’’1982 میں ایک ڈکیتی ہوئی تھی جس میں سبھی ثبوت اور کاغذات ختم ہو گئے۔‘‘


پنجاب: لدھیانہ واقع تریمورتی ہوزری مل میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی 50 گاڑیاں موجود

پنجاب کے لدھیانہ واقع سندر نگر میں موجود تریمورتی ہوزری مل اس وقت زبردست آگ کی زد میں ہے۔ آگ کی لپٹیں کافی تیز ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیے جائے وقوع پر تقریباً 50 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہیں۔ فی الحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اس آگ کی وجہ سے کافی مالی نقصان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


بابری مسجد کیس: سپریم کورٹ میں سماعت شروع، آج ہے روزانہ سماعت کا دوسرا دن

سپریم کورٹ کے ذریعہ بابری مسجد اور رام جنم بھومی اراضی تنازعہ کیس کی سماعت روزانہ کرنے کے فیصلہ کے بعد آج دوسرے دن کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ 6 اگست یعنی منگل کے روز پہلے دن سماعت میں کافی تلخ بحثیں ہوئی تھیں۔ دونوں فریقین کی جانب سے کئی باتیں سپریم کورٹ کے سامنے رکھی گئیں۔ ایک طرف نرموہی اکھاڑا کی پیروی کر رہے وکیل نے زمین کی ملکیت نرموہی اکھاڑا کو سونپنے کی وکالت کی تو دوسری طرف راجیو دھون نے تاریخی چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔


اتر پردیش: اسپتال کے وارڈ بوائے نے کی نابالغ بچی کی عصمت دری، ملزم گرفتار

اتر پردیش کے قنوج سے ایک بار پھر نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی خبریں آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج، قنوج کے وارڈ بوائے نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ زنا کیا جو اب پولس گرفت میں ہے۔ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور پولس نے پورے معاملے کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading