اہم خبر: لوک سبھا میں اپوزیشن کا زور دار ہنگامہ، فاروق عبداللہ کو چھوڑنے کا مطالبہ

لوک سبھا میں اپوزیشن کا زور دار ہنگامہ، فاروق عبداللہ کو چھوڑنے کا مطالبہ

لوک سبھا میں اپوزیشن کا زور دار ہنگامہ جاری ہے، اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے کشمیر میں حراست میں رکھے گئے فاروق عبداللہ کو چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنما نعرے بازی کر رہے ہیں کہ اپوزیشن پر حملہ بند کرو، فاروق عبداللہ کو رہا کرو۔

معیشت کا مسئلہ اٹھا کر مودی حکومت کو بے نقاب کرنا چاہیے… پی چدمبرم

پی چدمبرم نے ٹوئٹ کر کہا کہ ’’آج پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس کا آغاز ہوتے ہی کانگریس کو معیشت کا مسئلہ اٹھانا چاہیے اور مودی حکومت کو بے نقاب کرنا چاہیے، جبکہ مودی حکومت کہہ رہی ہے کہ معیشت میں کوئی دقت نہیں ہے، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے‘‘۔


جسٹس بوبڈے نے چیف جسٹس کے عہدے کا لیا حلف، 17 ماہ کی ہوگی مدت

ملک کو نیا چیف جسٹس مل گیا ہے، جسٹس شرد اروند بوبڈے ہندوستان کے 47 ویں چیف جسٹس (سی جے آئی) کے طور پر حلف لیا ہے، انہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔


جسٹس بوبڈے 17 مہینے تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز رہیں گے اور23 پریل 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔ ان کا تعلق مہاراشٹر کے وکیل خاندان سے ہے۔ ان کے والد اروند شری نواس بوبڈے بھی مشہور وکیل تھے 24 اپریل 1956 کو مہاراشٹر کے ناگپور میں پیدا ہونے والے جسٹس بوبڈے نے ناگپور یونیورسٹی سے آرٹ اور قانون میں گریجویشن کیا تھا۔

جسٹس بوبڈے نے کئی تاریخی فیصلوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں ایودھیا کے متنازعہ مقام پر رام مندر بنانے کا راستہ صاف کرنے والی آئینی بنچ کے بھی وہ رکن رہے ہیں۔ وہ رازداری کے بنیادی حقوق کے سلسلے میں اگست 2017 میں فیصلے دینے والی 9 رکنی آئینی بنچ کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس بنچ کی صدارت اس وقت کے چیف جسٹس جے ایس کھیر نے کی تھی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading