اہم خبر: شہریت قانون کے خلاف پرامن مظاہرہ کریں… امام عمیر احمد الیاسی

امام عمیر احمد الیاسی نے لوگوں سے کی شہریت قانون کے خلاف پرامن مظاہرہ کی اپیل

امام عمیر احمد الیاسی نے ملک کے سبھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریت قانون کے خلاف پرامن مظاہرہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے، لیکن ہمیں یہ مظاہرہ پرامن انداز میں کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی امام عمیر احمد الیاسی نے کہا کہ 50 اراکین کا ایک نمائندہ وفد پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرے گا تاکہ شہریت قانون سے متعلق اپنی باتیں ان کے سامنے رکھ سکیں۔


ہندوستانی معیشت سبھی مذاہب اور ذات کے لوگوں کو ساتھ لیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی: راہل گاندھی

چھتیس گڑھ میں قومی قبائلی رقص مہوتو کے انعقاد میں شامل ہونے پہنچے راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی معیشت سبھی مذاہب اور ذات کے لوگوں کو ساتھ لے بغیر نہیں چل سکتی جب تک ہر ہندستانی کی آواز کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں نہیں سنا جاتا، اس وقت تک بے روزگاری اور معیشت کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا ہے۔


تلنگانہ: حیدر آباد پولس نے بی جے پی رکن اسمبلی کو شہریت قانن پر پبلک میٹنگ ک اجازت نہیں دی

حیدر آباد پولس نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنھ کو شہریت قانون اور این آر سی کی حمایت میں ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گوشہ محل سے منتخب بی جے پی رکن اسمبلی نے شہریت قانون اور این آر سی کے حق میں پبلک میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن حیدر آباد پولس نے انھیں اس کی اجازت نہیں دی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading