سونیا گاندھی کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر منتخب، 12 کروڑ ووٹروں کا ادا کیا شکریہ
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی آج ہونے والی میٹنگ میں سونیا گاندھی کو ایک بار پھر لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ اس دوران پارٹی کے سبھی 52 لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔ سونیا گاندھی نے اس موقع پر ان 12.13 کروڑ ووٹروں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے کانگریس میں اپنا اعتماد ظاہر کیا۔ پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، آنند شرما، غلام نبی آزاد سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔
#Visuals Sonia Gandhi has been elected as Chairperson of Congress Parliamentary Party (CPP). pic.twitter.com/hDapq8FkJ3
— ANI (@ANI) June 1, 2019
اویسی کا پی ایم مودی پر حملہ، 300 سیٹ جیتنے سے منمانی کا حق نہیں مل جاتا
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم 300 سیٹ جیت کر ہندوستان پر منمانی کریں گے، تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم سے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ آئین کا حوالہ دے کر اویسی آپ سے مجبوروں اور محروموں کے انصاف کے لیے لڑے گا۔
Asaduddin Owaisi, AIMIM: Agar koi ye samajh raha hai ki Hindustan ke Wazir-e-Azam 300 seat jeet ke, Hindustan pe manmani karenge, nahi ho sakega. Wazir-e-Azam se hum kehna chahte hain, Constitution ka hawala dekar, Asaduddin Owaisi aapse ladega, mazluumon ke insaaf ke liye ladega pic.twitter.com/E15KAlAyVX
— ANI (@ANI) June 1, 2019
ہندوستانی فضائیہ نے ہٹائی بالاکوٹ ائیر اسٹرائک کے بعد ہوائی روٹ پر لگائی گئی پابندی
بالاکوٹ ائیر اسٹرائیک کے بعد ہندوستان کے ہوائی علاقے میں ہوائی روٹوں پر لگائی گئی سبھی غیر مستقل پابندیوں کو ہٹا لیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے جمعہ کی شام یہ جانکاری دی گئی۔ وہیں پاکستان نے بدھ کو کمرشیل پروازوں کے لیے اپنے ہوائی علاقوں میں ہندوستان پر لگائی گئی پابندی کو 14 جون تک بڑھا دیا ہے۔
IAF lifts temporary airspace restrictions, imposed after Balakot
Read @ANI Story | https://t.co/FzIjgzN2os pic.twitter.com/VSPDoCQrhG
— ANI Digital (@ani_digital) June 1, 2019
ورجینیا میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک، 6 زخمی
ورجینیا بیچ کے پاس فائرنگ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس میں کم از کم بارہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اس فائرنگ میں چھ لوگ زخمی بھی ہوئے جنھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک پولس اہلکار کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ورجینیا بیچ کی ایک عمارت میں ہوا۔
#UPDATE The Associated PresS: Number of dead in Virginia Beach shooting increases to 12; additional victim died on way to hospital, police chief says. https://t.co/YnChKnrNWk
— ANI (@ANI) June 1, 2019
