سبھی سیاسی پارٹیاں جموں و کشمیر کے تحفظ کے لیے ایک ساتھ آئیں: محبوبہ مفتی
پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کی صورت حال پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کو ایک ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے تاکہ مرکزی حکومت کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ جموں و کشمیر کے ساتھ کھلونے کی طرح نہیں کھیلا جا سکتا۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس وقت جو کچھ جموں و کشمیر میں ہو رہا ہے اور مرکزی حکومت کوئی واضح اسٹیٹمنٹ نہیں دے رہی ہے، اس سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔
Mehbooba Mufti,PDP:Workers of all political parties should come together so that a message can be given to Centre that they can't toy with J&K's special position.Recent developments in J&K have created fear among people&it's unfortunate that Centre isn't issuing a clear statement pic.twitter.com/KaiSY0joJf
— ANI (@ANI) August 3, 2019
اناؤ واقعہ: سی بی آئی کی ٹیم عصمت دری متاثرہ کے وکیل کے گھر پہنچی
اناؤ عصمت دری اور اس کے بعد ہائے سڑک حادثہ کی جانچ کر رہی سی بی آئی کی ایک ٹیم اناؤ عصمت دری کی شکار لڑکی کے وکیل کے گھر پہنچ گئی ہے۔ وکیل سڑک حادثے کے وقت متاثرہ لڑکی کے ساتھ گاری میں موجود تھے اور اس وقت وہ لکھنؤ کے کے جی ایم یو اسپتال میں داخل ہیں۔
Unnao: A team of CBI (Central Bureau of Investigation) reaches the residence of the Unnao rape survivor's lawyer, who is admitted in Lucknow's KGMU after being injured in accident, for investigation. pic.twitter.com/iBPgvdpAbl
— ANI UP (@ANINewsUP) August 3, 2019
ہریانہ: ہسار سے 3 پاکستانی جاسوس گرفتار، پوچھ تاچھ جاری
ہریانہ کی ہسار پولس نے تین مشتبہ پاکستانی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ تینوں فوج سے جڑی اہم اور حساس جانکاری افشا کرنے کے معاملے میں دبوچا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں مشتبہ افراد پر الزام ہے کہ وہ چھاؤنی کے اندر کی تصویروں کو کھینچ رہے تھے۔
Haryana: Three suspected persons apprehended by Army and handed over to police for questioning in Hisar yesterday, after they were caught clicking pictures inside the Cantonment there. Interrogation still underway.
— ANI (@ANI) August 3, 2019
کرناٹک: عیدالاضحیٰ پر سیکورٹی کا مطالبہ، یدی یورپا نے کہا ’ہم پوری سیکورٹی دیں گے‘
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے کہا ہے کہ ’’مسلم اراکین اسمبلی نے عیدالاضحیٰ پر سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم پوری سیکورٹی دینے جا رہے ہیں۔‘‘ یدی یورپا نے مزید کہا کہ میں نے صبح متعلقہ پولس افسران کے ساتھ بات چیت کی۔ ہم سب کچھ کنٹرول کریں گے، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسلم طبقہ کے لوگ آزادی کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا سکتے ہیں۔
Karnataka CM BS Yediyurappa on Muslim MLAs seeking protection on Eid al-Adha: We're going to give full protection, I discussed with concerned police officers in the morning. We will control everything,there is no problem at all,people of the Muslim community can freely celebrate. pic.twitter.com/bkjETCKgYz
— ANI (@ANI) August 3, 2019
بی جے پی کچھ بنا نہیں رہی، صرف دہائیوں کی محنت سے بنی چیزوں کو برباد کر رہی ہے: راہل
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج ایک ٹوئٹ کر بی جے پی حکومت پر تعمیری کام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ بی جے پی کچھ بھی بنا نہیں سکتی۔ وہ صرف ان چیزوں کو برباد کر سکتی ہے جو دہائیوں کی محنت و مشقت کے بعد بنی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک جی آئی ایف فارمٹ کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں آٹو موبائل سیکٹر، بی ایس این ایل، ایم ٹی این ایل اور اس طرح کے اداروں کے مشکل حالات کی خبریں دی گئی ہیں۔
The BJP Government can’t build anything. It can only destroy what was built over decades with passion and hard work. pic.twitter.com/IV0HYE1GJ7
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 3, 2019
مہاراشٹر: ممبئی آج بھی بارش سے بے حال، اسکول و کالج میں چھٹی کا اعلان
ممبئی میں بارش کا قہر جاری ہے اور آج بھی انھیں پریشانی سے کسی طرح نجات ملتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ زبردست بارش کی وجہ سے ممبئی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ سڑکوں پر چاروں طرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے۔ گلیوں میں بھی پانی کسی ندی کی طرح بہتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ مشکل حالات کے پیش نظر پالگھر کے کلکٹر کیلاش شندے نے آج اسکول و کالج میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
Maharashtra: Palghar Collector Kailash Shinde has issued orders that all schools & colleges in Palghar will remain closed today, in view of continuous rainfall in the area. https://t.co/zyLq3fIgRB
— ANI (@ANI) August 3, 2019
این ایم سی کو لے کر ملک بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری
نیشنل میڈیکل کمیشن بل (این ایم سی) پارلیمنٹ سے پاس ہو جانے کے بعد ملک بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ دہلی کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایسو سی ایشن اینڈ اسٹوڈنٹس یونین نے کہا کہ ہم این ایم سی بل کی کچھ نکات کے خلاف چل رہی غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری رکھنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
Resident Doctor's Association & Students' Union of All India Institute of Medical Sciences, Delhi:We remain steadfast in our decision to continue ongoing indefinite strike against certain provisions of NMC Bill. However, emergency services to resume at AIIMS with immediate effect pic.twitter.com/aWEnbaeJUv
— ANI (@ANI) August 3, 2019
اناؤ عصمت دری: بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سینگر کے سبھی اسلحوں کا لائسنس رَد
اناؤ عصمت دری معاملہ ن ے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو اب بری طرح مشکل میں ڈالتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ جہاں پہلے انتظامیہ اور بی جے پی کلدیپ سنگھ سینگر کو بچاتی ہوئی نظر آ رہی تھی، سڑک حادثہ کے بعد ہنگامہ اور احتجاج کے بعد سینگر پر کارروائی کے لیے مجبور ہوئی۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق کلدیپ سنگھ سینگر کے سبھی اسلحوں کا لائسنس رَد کرنے کا حکم جاری ہو گیا ہے۔ یہ حکم ضلع مجسٹریٹ نے جاری کیا ہے۔
Unnao rape survivor accident case: District Magistrate issues order to cancel the license of all the arms & weapons of the expelled BJP MLA Kuldeep Singh Sengar (Unnao rape accused).
— ANI UP (@ANINewsUP) August 3, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
