اہم خبر: راہل گاندھی نے سجيت کی موت پر دکھ ظاہر کیا

راہل نے سجيت کی موت پر دکھ ظاہر کیا

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بورویل میں پھنسے دو سالہ سجيت ولسن کی موت پر دکھ ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے اپنے تعزتی پیغام میں کہا’’میری تعزیت سجیت کے والدین اور رشتہ داروں کے ساتھ ہے‘‘۔ سجيت تقریباً 82 گھنٹے تک بورویل میں پھنسا رہا اور بالآخر اس نے دم توڑ دیا۔ تمل ناڈو کے ضلع تیروچیراپلی کے ایک گاؤں میں تقریباً 100 میٹر گہرے بورویل میں گرا سجيت بالآخر زندگی کی جنگ ہار گیا اور منگل کی صبح اس کی لاش کو باہر نکالا گیا۔

افسوس! بورویل سے زندہ نہیں ’لوٹا‘ معصوم سجيت ولسن

تیروچیراپلی: تمل ناڈو کے ضلع تیروچیراپلی کے ایک گاؤں میں تقریباً 100 میٹر گہرے بورویل میں گرے دو سالہ معصوم بچہ بالآخر زندگی کی جنگ ہار گیا اور منگل کی صبح اس کی لاش کو باہر نکالا گیا۔ ریونیو انتظامیہ کے کمشنر نے آج علی الصبح تقریباً دو بجکر کر 30 منٹ پر میڈیا کو سجيت کی موت کی اطلاع دی۔ ناڈو کٹو پٹی گاؤں کا سجيت جمعہ کی شام تقریباً پانچ بجکر 40 منٹ پر کھیلتے کھیلتے اپنے والد کے کھیت میں بنے بورویل میں گر گیا تھا۔ وہ گرنے کے بعد 30 فٹ کی گہرائی میں پھنس گیا تھا۔ اس کے بعد رات میں وہ مزید دھنستے ہوئے تقریبا 100 فٹ کی گہرائی میں جا کر پھنس گیا تھا۔ معصوم کو بچانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپا نس فورس (ایس ڈی آر ایف) کا ریسکیو آپریشن چار دنوں سے مسلسل جاری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے پیر کی رات تقریباً ساڑھے 10 بجے بورویل سے بدبو آنے کی اطلاع دی۔ میڈیکل کی ٹیم نے بد بو اور دیگر حالات کی تحقیقات کے بعد بتایا کہ بچے کی موت ہو چکی ہے جس کے بعد بورویل کی کھدائی کا کام فوری روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 82 گھنٹے تک چلا ریسکیو آپریشن کامیاب نہیں ہو سکا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بغدادی کا جانشین بھی ہلاک، ایئر اسٹرائیک میں مارا گیا المہاجر

بغدادی کی موت کے دوسرے دن امریکہ نے ابوبکر البغدادی کے ممکنہ جانشین کو بھی ایئر اسٹرائیک میں مار گرایا گیا، امریکہ کے ساتھ اسلامک اسٹیٹ کا مقابلہ کرنے والے کرد قیادت ملیشیا کے سربراہ مظلوم عابدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ المہاجر کو امریکہ اور ان کی فوج کے مشترکہ آپریشن میں اتوار کے روز مار گرایا تھا۔ یعنی البغدادی کی موت کے ایک دن بعد اس کے جانشین کو بھی مار دیا گیا۔

اجے چوٹالہ کو فرلو دلانے میں کیجریوال کا ہاتھ… چوپڑا

نئی دہلی: دہلی ریاست کے کانگریس کے نئے صدر سبھاش چوپڑا نے الزام لگایا ہے کہ ہریانہ کے ڈپٹی وزیراعلی دشینت چوٹالہ کے والد اجے چوٹالہ کو وزیراعلی اروند کیجریوال کی سازباز سے فوری طور سے فرلو دی گئی ہے دہلی کانگریس کے صدر بننے کے بعد پیر کے دن شبھاش چوپڑا نے انتخابی مہم کمیٹی کے صدر کرتی آزاد اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ اپنی پہلی نامہ نگاروں کی کانفرنس میں الزام لگایا کہ دہلی حکومت کی اجازت کے بغیر فرلو نہیں مل سکتی ہے اور جس طرح سے اجے چوٹالہ کو فوراً ہی فرلو دی گئی ہے اس میں کیجریوال پوری طرح ملوث ہیں اس موقع پر سابق ریاستی صدر اروند سنگھ لولی، سابق وزیر منگت رام سنگھل، نریندر ناتھ، ریاست کے نائب صدر چتر سنگھ اور ترجمان جتیندر کوچر کے علاوہ دیگر لیڈر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس ڈھنگ سے فرلو دی گئی ہے اس سے کیجریوال کا دوہرہ چہرا پوری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔ وزیراعلی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دیتے ہوئے سبھاش چوپڑا نے کہا کہ وہ بی جے پی کی مخالفت اور حمایت اپنی ضرورتوں کے حساب سے کرتے ہیں۔

’سامنا‘ میں مرکزی حکومت اور بی جے پی کی تنقید، بی جے پی شدید ناراض

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے شیوسینا کے ترجمان سامنا میں مرکزی حکومت اور پارٹی کے کام کرنے کے طریقہ کار پر شدید نکتہ چینی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ شیوسینا نے تنقید بند نہیں کی تو اس سے بات چیت ممکن نہیں ہے۔
شیوسینا ترجمان سامنا نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ملک میں معاشی سست روی کا الزام لگایا۔ اخبار نے مزید لکھا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے اقدام نے معاشی صورتحال کو خراب کردیا ہے۔ دیوالی کے تہوار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سامنا نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ آج ملک میں معاشی سست روی ہے۔ دیوالی کے آس پاس پٹاخوں کے بازاروں میں جو جوش و خروش ہوتا تھا وہ غائب ہے۔
بی جے پی ذرائع نے کہاکہ سامنا میں جب تک تنقید کا سلسلہ بند نہیں۔ہوگا ،اس سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو ممکن نہیں ہے ،بی جے پی کے صدر امت شاہ کے دورہ پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہے۔واضح رہے کہ شیوسینا نے گزشتہ ہفتہ الیکشن نتائج کے بعد بی جے۔پی کی نشستوں میں کمی پر اپنا موقف تبدیل کیاہے اور سیاسی سودے بازی کی باتیں جاری ہے جبکہ شیوسینا میں ایک طبقہ ادھو ٹھاکرے کے صاحبزادہ ادیتہ ٹھاکرے کو وزیراعلی بنائے جانے کا مطالبہ کررہا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading