دہلی: پیراگڑھی کی ایک فیکٹری میں لگی زبردست آگ، فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں موقع پر
دہلی واقع پیراگڑھی علاقہ میں ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اس آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر 35 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔ خبریں اس طرح کی بھی ہیں کہ آگ بجھانے کی کوشش میں فیکٹری میں اچانک ایک دھماکہ ہوا اور پھر عمارت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔ اس کی زد میں فائر بریگیڈ کے کئی ملازمین بھی آ گئے ہیں۔
Delhi: A fire broke out at a factory in Peeragarhi early morning today. During rescue operations a blast occurred, causing the collapse of the factory building in which several people, including fire brigade personnel are still trapped. Rescue operations underway.
— ANI (@ANI) January 2, 2020
الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے دیا استعفی
کئی طرح کی بے ضابطگیوں کے الزامات کا سامنا کر رہے الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر رتن لال ینگلو نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان پر لگے الزامات کی وجہ سے وہ 2016 سے نگرانی میں تھے۔ علاوہ ازیں ابھی بہت زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب قومی خواتین کمیشن نے انھیں کچھ شکایتوں کی وجہ سے طلب کیا تھا۔ خبروں کے مطابق یونیورسٹی میں ہونے والے جنسی استحصال کی شکایتوں کو وہ اچھی طرح نہیں نمٹانے تھے اور طالبات کی شکایتوں کے ازالہ کی طرف بھی توجہ نہیں دیتے تھے۔
Vice-Chancellor of Allahabad University Ratanlal Hangloo has resigned following corruption allegations against him
— ANI UP (@ANINewsUP) January 2, 2020
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
