اہم خبر: حیدرآباد : دو ٹرینوں میں آمنے سامنے تصادم : کم از کم 30 زخمی

حیدرآباد: یہاں کے کاچی گوڈا ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک ہی ٹریک پر آمنے سامنے سے ٹکرا جانے کی وجہ سے کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے.. ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق ، ایم ایم ٹی ایس ٹرین کانگو ایکسپریس سے ٹکرا گئی ، جو پلیٹ فارم کے انتظار میں تھی ، جس سے مسافروں اور ریلوے اسٹیشن حکام میں افراتفری پھیل گئی۔

یہ حادثہ مبینہ طور پر سگنل میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کی وجہ سے متعدد ٹرین خدمات کے نظام الاوقات متاثر ہوئے ہیں۔ ریلوے کے حکام کچھ ٹرینوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے مراحل میں ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار۔ # تلنگانہ

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading