اہم خبر: ’اے ایم یو سنٹر‘ کو لے کر کانگریس نے لوک سبھا میں اٹھائی آواز

اے ایم یو سنٹر کے حوالے سے ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا میں اٹھائی آواز

لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ مسلم میرے ضلع مرشد آباد میں رہتے ہیں اور وہاں اے ایم یو کا ایک سنٹرل بنایا گیا تھا۔ حکومت نے وہاں زمین اور فنڈ کا الاٹمنٹ بھی کیا تھا۔ لیکن اس حکومت میں اس سنٹر کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے بنائے گئے اس سنٹر کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

’موب لنچنگ‘ نے وبائی مرض کی شکل اختیار کر لی ہے: سورا بھاسکر

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سورا بھاسکر سماجی ایشوز کو بے خوفی کے ساتھ اٹھانے کے لیے بھی مشہور ہیں، اور انھوں نے ایک بیان میں موب لنچنگ کو وبائی مرض قرار دیا ہے۔ انھوں نے ملک بھر میں موب لنچنگ کے واقعات پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موب لنچنگ کا دائرہ ٹھیک اسی طرح تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جس طرح کسی وبائی مرض کا دائرہ بہت تیزی کے ساتھ بڑھتا ہے۔ سورا بھاسکر نے موب لنچنگ سے متعلق 49 دانشور حضرات کے ذریعہ پی ایم مودی کو لکھے گئے خط کی بھی اس موقع پر تعریف کی اور کہا کہ انھوں نے موب لنچنگ اور فرقہ وارانہ تشدد جیسے ایشوز کی طرف پی ایم مودی کا دھیان مبذول کرا کر بہت صحیح قدم اٹھایا ہے۔


بہار: نالندہ میں خاتون کو بنایا گیا یرغمال، ہوئی اجتماعی عصمت دری، جانچ کا حکم

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں ایک خاتون کو یرغمال بنانے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کیے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ واقعہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading