اہم خبر: ایمس میں علاج کے لیے داخل سبھی جے این یو طلبا کو ملی چھٹی

جے این یو کے زخمی سبھی 34 طالب علموں کو اسپتال سے ملی چھٹی

ایمس ٹراما سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر راجیش ملہوترا نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال میں بغرض داخل ان سبھی 34 جے این یو طالب علموں کو چھٹی مل گئی ہے جنھیں اتوار کو یونیورسٹی کیمپس میں کچھ نقاب پوش غنڈوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر زخمی کر دیا تھا۔


ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران اور عراقی کو ایک بار پھر دی دھمکی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تہران اور بغداد کو دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ کہا ہے کہ اگر ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے تہرا نے حملے شروع کیے تو ہم بھی بدلہ لیں گے۔ ایک دوسرے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر عراق اپنے پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے خلاف قرارداد کو پاس کرتا ہے تو ہم عراق پر بہت سخت پابندیاں لگائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایران میں 52 مقامات نشان زد کیے ہیں اور اگر ایران نے اپنے کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کی کوشش کی تو ہم ان ٹھکانوں پر بہت تیز اور بہت خطرناک جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ سلیمانی کو مارنے کا حکم ٹرمپ نے ہی دیا تھا۔


چار دنوں کا ٹیسٹ میچ ایک ’بکواس‘ آئیڈیا ہے: شعیب اختر

آج کل کرکٹ میں 4 دنوں کا ٹیسٹ میچ شروع کرنے کی بات زوروں پر ہے، لیکن اس تعلق سے پاکستان کے عظیم تیز گیندباز شعیب اختر نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انتہائی بکواس آئیڈیا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 4 دنوں کا ٹیسٹ میچ شروع کیا جانا کسی بھی طرح سے مناسب نہیں اور ٹیسٹ میچ 5 دنوں کا ہی ہونا چاہیے۔


پاکستان: ننکانہ صاحب گرودوارہ میں تشدد بھڑکانے والا شخص گرفتار

پاکستان کے ننکانہ صاحب گرودوارہ میں تشدد کی دھمکی دینے والے شخص کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شخص کا نام عمران چشتی ہے۔ عمران چشتی ننکانہ صاحب میں رہنے والے سکھوں کو تشدد کی دھمکی دے رہا تھا۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے ننکانہ صاحب گرودوارہ پر گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔ ہندوستانی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پاکستان حکومت فوراً گرفتار کرے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading