اہم خبر: آندھرا پردیش کے کاکناڈا سپر مارکیٹ میں آتش زنی، دو کروڑ کی مالیت خاکستر

آندھرا پردیش: کاکناڈا کی سوپر مارکٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد: آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے کاکناڈا کی ایک سوپر مارکٹ میں بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ کثیف دھویں کے ساتھ آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کئی فائر انجنوں کے اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح تقریبا چار بجے پیش آیا۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔ عمارت کی تیسری منزل پر واقع اس سوپر مارکٹ میں یہ آگ لگی۔ اس واقعہ میں تقریبا دو کروڑ روپئے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈس کے اہل کار وہاں پہنچے اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔آگ کے کافی شدید ہونے کے سبب ضلع کے پیداپورم،پیٹھا پورم سے چار فائر بریگیڈس کو طلب کیا گیا۔دیواروں کو منہدم کرتے ہوئے آگ بجھانے کا کام کیاگیا۔اس واقعہ سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔ب تایا جاتا ہے کہ تقریبا سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ اس واقعہ سے مقامی افراد خوفزدہ ہو گئے۔ اس سوپر مارکٹ میں پلاسٹک کی اشیا، اسکول بیگس، کپڑے ہونے کے سبب آگ تیزی سے پھیلتی گئی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نقصان کا تخمینہ ہنوز نہیں لگایا جا سکا۔

مالی میں دہشت گردانہ حملہ، 38 افراد ہلاک

ماسکو: مغربی افریقی ملک مالی میں عسکریت پسند عسکریت پسندوں نے دو گاؤوں پر حملہ کردیا جس میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔

مالی کی ایک نیوز ایجنسی کے مطابق، پہلا حملہ منگل کے روز ڈنگافنی – 2 بستی میں ہوا جس میں 24 افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد لوگوں کے جانور بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے علاوہ، کچھ گھروں میں آگ بھی لگادی۔ بعد ازاں دہشت گردوں نے یورو گاؤں میں ایک ٹرک پر حملہ کیا جس میں 14 افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس اور فوج کو حملے کا سبب معلوم کرنے اور مجرموں کو پکڑنے کے لئے جائے واقع پر بھیجا گیا ہے۔

راہل گاندھی کی سالگرہ پر مودی کی مبارکباد

نئی دہلی، 19 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس صدر کا آج 49 واں یوم پیدائش ہے۔ مسٹر مودی نے کانگریس صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت اور درازیٔ عمر کے لئے نیئک خواہشات کا اظہار کیا۔


اتر پردیش: سنبھل میں اندوہناک حادثہ، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اتر پردیش کے سنبھل میں دو گاڑیوں کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس حادثہ میں درجن بھر افراد کے زخمی ہونے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹکر بہجوئی تھانہ علاقہ میں علی گڑھ-آگرہ ہائی پر ہوئی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading