اہم خبر: امپھال بم دھماکہ میں بی ایس ایف کے 3 جوان زخمی

امپھال بم دھماکہ میں بی ایس ایف کے تین جوان زخمی

امپھال: منی پور میں امپھال مشرقی ضلع کے تیلی پاتی میں ہوئے بم دھماکے میں بارڈر سیکورٹی فورس کے تین جوان زخمی ہوئے ہیں۔ پولس نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ واقعہ کل دیر رات پیش آیا۔ زخمی جوان اسسٹنٹ سب انسپکٹر لال كمار (54)، کے مہندر اور سنت رام (23) کو جے این آئی ایم ایس میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ناگا عسکریت پسندوں اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کے سبب ریاست میں چھائی بدامنی کے پیش نظر مختلف حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز اور پولس اہلکاروں تعینات کیے گئے ہیں۔ اس بات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس دھماکے میں کس کا ہاتھ تھا۔ سینئر پولس افسران نے بھی اتوار کو جائے حادثہ کا دورہ کیا جبکہ پولس معاملے کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔

جھارکھنڈ میں خصوصی اخراجات مبصر مقرر

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے آمدنی خدمات کے سابق افسر بی مرلی کمار کو خصوصی اخراجات مبصر مقرر کیا ہے۔

جھارکھنڈ کے چیف الیکشن افسر کے مشورہ سے کمار خفیہ اطلاعات ووٹر ہیلپ لائن پر موصول شکایات کی بنیاد پر انتخابات میں خرچ کی بہتر طریقے سے نگرانی اور کارروائی یقینی بنائیں گے۔

ان شكايتوں میں ووٹروں کو پیسے اور شراب تقسیم کرنا وغیرہ شامل ہے کمار کو حال ہی میں ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات اور ویلور پارلیمانی حلقہ انتخاب میں بھی خصوصی اخراجات مبصر مقرر کیا گیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading