
ایک طرف راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل پر بحث جاری ہے اور دوسری طرف پورے ملک میں اس بل کے خلاف لوگ سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

آسام میں کئی مقامات پر مظاہرے پرتشدد بھی ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق آسام کے گواہاٹی میں مظاہرہ کر رہی عوام پر پولس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔

یہ لوگ مطالبہ کر رہے تھے کہ کسی بھی حال میں شہریت ترمیمی بل 2019 کو پاس نہیں کیا جائے کیونکہ یہ ان کی شناخت اور کاروبار دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

#WATCH Assam: Police fire tear gas shells at protesters in Guwahati. #CitizenshipAmendmentBill2019. pic.twitter.com/kTEgQfNVCk
— ANI (@ANI) December 11, 2019
ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک نے ہندوستانی معاشی شرح ترقی کا اندازہ گھٹا کر 5.1 فیصد کیا
معاشی محاذ پر مودی حکومت کے لیے مزید ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک نے 20-2019 کے لیے ہندوستانی کی معاشری شرح ترقی کا اندازہ 6.5 فیصد سے گھٹا کر 5.1 فیصد کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی ریٹنگ ایجنسیز نے ہندوستانی شرح ترقی کا اندازہ گھٹایا ہے جس کے بعد ملک پر سایہ فگن معاشی بحران کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
گجرات فساد: ناناوتی-مہتا کمیشن کی رپورٹ میں مودی کی قیادت والی گجرات حکومت کو ملی کلین چٹ
گجرات اسمبلی میں آج ناناوتی-مہتا کمیشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔ یہ رپورٹ گودھرا ٹرین آتشزدگی واقعہ کے بعد ہوئے فساد پر مبنی ہے جس میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔
In Nanavati-Mehta Commission report tabled in Gujarat assembly, it is mentioned that the post Godhra train burning riots were not organized, Commission has given clean chit given to Narendra Modi led Gujarat Govt pic.twitter.com/HzIs0LsEQ1
— ANI (@ANI) December 11, 2019
97ویں سالگرہ پر شہنشاہ جذبات دلیپ کمار نے ٹوئٹ کر اپنے شیدائیوں سے کہا ’شکریہ‘
11 دسمبر کو شہنشاہ جذبات دلیپ کمار 97 سال کے ہو گئے۔ اس موقع پر ان کے شیدائیوں کے ذریعہ مبارکباد کا طویل سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ دلیپ کمار نے اس کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک جذباتی ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’اس 97 سالگرہ پر گزشتہ رات سے ہی کالز اور پیغامات آ رہے ہیں۔ شکریہ! تقریبات اہم نہیں ہیں، آپ لوگوں کی محبتوں، خلوص اور دعاؤں سے میری آنکھیں شکر کے جذبے اور آنسوؤں سے لبریز ہو جاتی ہیں۔‘‘
اس 97 سالگرہ پر گزشتہ رات سے ہی کالز اور پیغامات آرہے ھیں – شکریہ ! تقر یبا ت اہم نہیں ہیں ۔ آپ لوگوں کی محبتوں خلوص اور دعاوں سے میری آنکھیں شکر کے جز بے اور آنسوں سے لبر یز ہو جاتی ھیں pic.twitter.com/IfaVmnKLDe
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) December 11, 2019
’مڈ ڈے میل‘ مقوی غذا فراہم کرنے کا ذریعہ، لیکن بچوں کو کبھی نمک روٹی مل رہی کبھی پانی والی دال: پرینکا گاندھی
مڈ ڈے میل کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آج پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں بچوں کو کھانے میں پانی والی دال دیے جانے کا انکشاف ہو رہا ہے۔ انھوں نے ان تصویروں کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش سے لگاتار سرکاری اسکول کے بچوں کو دوئم درجہ کا مڈ ڈے میل دینے کی خبریں آتی ہیں۔ مڈ ڈے میل کا مقصد تھا بچوں کو عزت کے ساتھ مقوی غذا فراہم کرنا۔ لیکن یو پی میں بچوں کو کبھی نمک روٹی، کبھی پانی والی دال، کبھی پانی والا دودھ دیا جاتا ہے۔‘‘
उप्र से आए दिन सरकारी स्कूल के बच्चों को दोयम दर्जे का मिड डे मील देने की खबरें आती हैं। मिड डे मील का उद्देश्य था बच्चों को सम्मान से पौष्टिक भोजन देना।
लेकिन यूपी में बच्चों को कभी नमक रोटी, कभी पानी वाली दाल, कभी पानी वाला दूध दिया जाता है।Photo Credit @sayantanbera pic.twitter.com/OZ6YLmOGG6
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 11, 2019
تبریز انصاری موب لنچنگ کے 6 ملزمین کو ملی ضمانت، اہل خانہ مایوس
جھارکھنڈ کے سرائے کیلا میں بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر مارے گئے تبریز انصاری قتل معاملے کے 11 میں سے 6 ملزمین کو رانچی ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ سماعت کے دوران ان کے وکیل اے کے ساہنی نے عدالت کو بتایا کہ تبریز انصاری معاملہ میں ان کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں ہے اس لیے ضمانت ملنی چاہیے۔ ان ملزمین کو ضمانت مل جانے کی خبر سے تبریز انصاری کے اہل خانہ میں مایوسی ہے۔
#Jharkhand HC granted bail to the six accused after their advocate AK Sahani informed the court that their names were not mentioned in the FIR registered in connection with the death of #TabrezAnsari. https://t.co/1wBEe29fAF
— The New Indian Express (@NewIndianXpress) December 11, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-