اہم خبریں: حیدرآباد میں 3 سالہ بچی کی عصمت دری، ملزم پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار

حیدرآباد میں 3 سالہ بچی کی عصمت دری، ملزم پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی جگت گیری گٹہ پولیس نے تین سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والے ملزم کو پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ راجستھان کے دولا پور کا راجیش تیاگی کچھ عرصہ سے جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں مستری کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے مقیم تھا۔ 12 ستمبر کو تین سالہ بچہ آنگن واڑی مرکز سے واپس ہو رہی تھی اس نے ٹی وی دکھانے کے بہانے لڑکی کو بہلا پھسلا کر لے جاکر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی والدہ نے پولیس سے شکایت کی۔ راجیش تیاگی پر آئی پی سی 376 اور پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے اسے گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں ملزم ضمانت پر رہا ہوا۔ پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسے ایک سال کے لئے چرلہ پلی جیل بھیج دیا۔

’میں نے لوگوں سے کہا تھا پاکستان جانے کے لئے‘ میرٹھ کے ایس پی سٹی کا قبول نامہ

میرٹھ میں ایس پی سٹی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ایس پی سٹی اکھلیش نارائن سنگھ کا بیان آیا ہے، انہوں نے کہا، ’’ہمیں دیکھ کر کچھ لڑکوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور بھاگنے لگے، میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہو اور ہندوستان سے اتنی نفرت کرتے ہو اور پتھر پھینکتے ہو تو پاکستان چلے جاؤ، ہم ان لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔

چنئی میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاجی مارچ، ہزاروں کی تعداد میں شامل ہوئے لوگ

چنئی میں تمل ناڈو توحید جماعت نے شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا ہے، اس مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے ہیں، مسلسل شہریت ترمیم قانون کے خلاف پورے ملک میں مظاہرہ ہو رہے ہیں۔


امپھال کی مارکیٹ میں طاقتور بم دھماکہ

امپھال: منی پور کے دارالحکومت امپھال کے ننگل شیڈ، تھانگل مارکیٹ میں ہفتے کی صبح ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے وقت زیادہ تر دوکانیں بند تھی۔ دھماکے سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ کچھ دکانوں کے شٹر کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

حراستی مراکز کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں پی ایم مودی: راہل گاندھی

میڈیا نے جب راہل گاندھی سے یہ سوال پوچھا کہ بی جے پی یہ کہہ رہی ہے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں، اس پر راہل گاندھی نے کہا، ’’میں نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے جس میں نریندر مودی کہہ رہے ہیں کہ بھارت میں کوئی حراستی مراکز نہیں ہیں، اور اسی ویڈیو میں ایک حراستی سینٹر کا منظر دکھایا گیا ہے، لہذا آپ ہی یہ فیصلہ کریں کہ کون جھوٹ بول رہا ہے ‘‘


کانگریس کے یوم تاسیس پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں سونیا گاندھی نے لہرایا پرچم

کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں سونیا گاندھی نے پرچم کشائی ہے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، اے کے انٹونی اور راہل گاندھی سمیت کئی بڑے لیڈر موجود تھے، کانگریس پارٹی کی آج 135 واں یوم تاسیس ہے۔


اترپردیش میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ، نقصانات بھرپائی کے لیے 498 افراد نشان زد

لکھنؤ: اترپردیش میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے 2019) کے خلاف مظاہرے کے دوران مختلف اضلاع میں دھرنا اور مظاہرے کے دوران تشدد میں عوامی اور نجی جائداد کے نقصانات کی بھرپائی کے لیے ارسال کردہ رپورٹ میں 498 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سرکاری ترجمان نے آج یہاں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یوگی حکومت نے ریاست میں سی اے اے کی مخالفت میں دھرنا اور مظاہرے کے دوران تشدد میں عوامی اور نجی جائداد کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرکے بھرپائی کی ہدایت دی تھی۔ اسی سلسلے میں لکھنؤ، میرٹھ، سنبھل، رام پور، فیروزآباد، کانپور نگر، مظفر نگر، مئو اور بلند شہر کے ضلع مجسٹرٹ نے نقصانات کی بھرپائی کے لیے تقریباً 498 افراد کو نشان زد کرکے اپنی رپورٹ حکومت کو مہیا کروا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق لکھنؤ میں 82، میرٹھ میں 148، سنبھل میں 26، رامپور میں 79، فیروزآباد میں 13، کانپور میں 50، مظفر نگر میں 73، مئو میں آٹھ اور بلند شہر میں 19 سماج دشمن افراد کی نشان دہی کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ اب تک 1113 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان واقعات کے سلسلے میں اے ایس پی کی قیاد ت میں ایس آئی ٹی تشکیل دے کر معاملات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading