امپھال کی مارکیٹ میں طاقتور بم دھماکہ
امپھال: منی پور کے دارالحکومت امپھال کے ننگل شیڈ، تھانگل مارکیٹ میں ہفتے کی صبح ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے وقت زیادہ تر دوکانیں بند تھی۔ دھماکے سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ کچھ دکانوں کے شٹر کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
حراستی مراکز کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں پی ایم مودی: راہل گاندھی
میڈیا نے جب راہل گاندھی سے یہ سوال پوچھا کہ بی جے پی یہ کہہ رہی ہے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں، اس پر راہل گاندھی نے کہا، ’’میں نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے جس میں نریندر مودی کہہ رہے ہیں کہ بھارت میں کوئی حراستی مراکز نہیں ہیں، اور اسی ویڈیو میں ایک حراستی سینٹر کا منظر دکھایا گیا ہے، لہذا آپ ہی یہ فیصلہ کریں کہ کون جھوٹ بول رہا ہے ‘‘
Rahul Gandhi on BJP accusing him of lying: I have tweeted a video where Narendra Modi is saying that there are no detention centres in India, and in the same video there are visuals of a detention centre, so you decide who is lying. pic.twitter.com/1oOBOnEQPG
— ANI (@ANI) December 28, 2019
کانگریس کے یوم تاسیس پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں سونیا گاندھی نے لہرایا پرچم
کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں سونیا گاندھی نے پرچم کشائی ہے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، اے کے انٹونی اور راہل گاندھی سمیت کئی بڑے لیڈر موجود تھے، کانگریس پارٹی کی آج 135 واں یوم تاسیس ہے۔
Delhi: Congress interim President Sonia Gandhi hoists tricolour at party office on 135th #CongressFoundationDay. Rahul Gandhi,Dr.Manmohan Singh, Motilal Vora,AK Antony and other senior leaders present pic.twitter.com/h8GewiSUp9
— ANI (@ANI) December 28, 2019
اترپردیش میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ، نقصانات بھرپائی کے لیے 498 افراد نشان زد
لکھنؤ: اترپردیش میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے 2019) کے خلاف مظاہرے کے دوران مختلف اضلاع میں دھرنا اور مظاہرے کے دوران تشدد میں عوامی اور نجی جائداد کے نقصانات کی بھرپائی کے لیے ارسال کردہ رپورٹ میں 498 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔
سرکاری ترجمان نے آج یہاں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یوگی حکومت نے ریاست میں سی اے اے کی مخالفت میں دھرنا اور مظاہرے کے دوران تشدد میں عوامی اور نجی جائداد کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرکے بھرپائی کی ہدایت دی تھی۔ اسی سلسلے میں لکھنؤ، میرٹھ، سنبھل، رام پور، فیروزآباد، کانپور نگر، مظفر نگر، مئو اور بلند شہر کے ضلع مجسٹرٹ نے نقصانات کی بھرپائی کے لیے تقریباً 498 افراد کو نشان زد کرکے اپنی رپورٹ حکومت کو مہیا کروا دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق لکھنؤ میں 82، میرٹھ میں 148، سنبھل میں 26، رامپور میں 79، فیروزآباد میں 13، کانپور میں 50، مظفر نگر میں 73، مئو میں آٹھ اور بلند شہر میں 19 سماج دشمن افراد کی نشان دہی کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ اب تک 1113 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان واقعات کے سلسلے میں اے ایس پی کی قیاد ت میں ایس آئی ٹی تشکیل دے کر معاملات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
