اہم خبر:مہاراشٹراسمبلی انتخابات 2019 کی تاریخ کا اعلان

۔نئی دہلی۔:21 ستمبر (ور ق تازہ نیوز) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019 کی تاریخ کا آج 21ستمبر کو دوپہر بارہ بجے چیف الیکشن کمشن آف انڈیا شری ارورا نے پریس کانفرنس میں کیا ہے۔مہاراشڑ میں دیوالی سے قبل چناؤ ہو رہے ہیں۔ ہریانہ اور مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو ہوں گے اسمبلی الیکشن، ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس میں ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
انھوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو دونوں ہی ریاستوں میں پولنگ ہوگی جب کہ ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن 27 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ سنیل اروڑا نے یہ بھی بتایا کہ 4 اکتوبر تک امیدوار نامزدگی کا پرچہ داخل کر سکیں گے جب کہ 7 اکتوبر تک نام واپس لے سکیں گے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو ایک ہی مرحلہ میں رائے دہی عمل میں آ رہی ہے۔اور 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز 27 ستمبر سے شروع ہو جائے گا اور 4 اکتوبر تک پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ یوگی۔5 اکتوبر کو پر چوں کی جانچ ہوگی اؤر 7 اکتوبر تک پرچہ واپس لئے جاسکتے ہیں۔ الیکشن پروگرام کا اعلان ہوتے ہی مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading