نئی دہلی:15مارچ ( ایجنسیز)لوک سبھا انتخابات 2019 کا بگل بج چکا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے درمیان سیاسی جنگ شروع ہوچکی ہے۔ وہیں لوک سبھا انتخابات سے پہلے قیاس ا?رائی کا بازار بھی گرم ہے۔ جس سیٹ پر امیدواروں کا اعلان نہیں ہوا ہے ، وہاں امیدوار کے نام پر کئی طرح کی قیاس ارائی کی جارہی ہے۔
اب تازہ قیاس ا?رائی کی جارہی ہے کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بی جے پی کے ٹکٹ پر چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔سیاسی گلیاروں میں یہ بات کافی گردش کررہی ہے کہ بالی ووڈ میں” مسٹر کھلاڑی ” کے نام سے مشہور اکشے کمار کو لے کر بی جے پی کی اعلی قیادت ان کے رابطے میں ہے۔ حالیہ دنوں میں بی جے پی اور وزیر اعظم مودی سے اکشے کمار کی قربت سرخیوں میں رہی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے بدھ ( 13 مارچ ) کو بالی ووڈ ہستیوں کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کئے ، جس میں وزیر اعظم مودی نے اکشے کمار کو بھی ٹیگ کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ "تھوڑا دم لگائیے اور ووٹنگ کو ایک سپرہٹ کتھا بنائیے "۔ وزیر اعظم کو اسی انداز میں جواب دیتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا تھا کہ "ووٹنگ کو ملک اور باشندگان وطن کے درمیان ایک سپرہٹ پریم کتھا ہونا ہی ہوگا ، یہ سچی جمہوریت کی نشانی ہے "۔