اکشردھام مندر حملہ میں گرفتار 3 افراد باعزت بری، جمعیۃ علماء ہند کی مزید ایک بڑی قانونی کامیابی

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کی قانونی جدوجہد کے نتیجہ میں اکشر دھام مندر حملہ کے معاملہ میں وہ 3 افراد بھی باعزت بری ہو گئے جن کو بعد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے نام عبدالرشید سلیمان اجمیری، محمد فاروق محمد حنیف شیخ اور محمد یاسین عرف یاسین بٹ ہے۔ احمدآباد کی خصوصی پوٹا عدالت میں یہ مقدمہ چلا اورسماعت کے بعد پوٹا عدالت کے خصوصی جج ہیمانگ آر راؤل نے یہ تبصرہ کرتے ہوئے انہیں باعزت رہا کر دیا کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ بھی سزا یافتہ ملزمین کو ناکافافی ثبوت کی بنیاد پر بے قصور قرار دیتے ہوئے رہا کرچکی ہے۔

فاضل جج نے یہ بھی کہا کہ اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ تینوں ملزمین کے خلاف لگائے گئے الزام کے ضمن میں سپریم کورٹ کے ذریعہ تسلیم کئے گئے شواہد کے علاوہ ریکارڈ پر کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی، اس لئے ان تینوں ملزمین کو بھی رہا کیا جاتا ہے۔ ان 3 لوگوں میں سے 2 عبدالرشید سلیمان اجمیری اور محمد فاروق محمد حنیف شیخ احمد آباد کے رہنے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اکشر دھام مندر پر حملہ کا واقعہ جب پیش آیا تو یہ دونوں سعودی عرب کے شہر ریاض میں بسلسلہ روزگار مقیم تھے، مگر انہیں بھی ملزم قرار دے کر فرار اعلان کر دیا گیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading