اکبر الدین اویسی کی گرفتاری ممکن

08owaisi03.jpg

کریم نگر:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے بھائی اوررکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کے خلاف پولیس نے تلنگانہ کے کریم نگرتھانے میں دفعہ 153 اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ تلنگانہ کی مقامی عدالت نے اکبرالدین اویسی کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب ان پرگرفتاری کی تلوارلٹک رہی ہے۔واضح رہے کہ 23 جولائی کواکبرالدین اویسی نے ایک تقریرکی تھی، جسے لے کرعدالت نے ان پرکیس درج کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ اکبرالدین اویسی اپنے بیانات کی وجہ سے اکثرسرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہیں ایسے ہی ایک معاملے میں جیل کی سزا بھی ہوئی تھی۔ دراصل انہوں نے ہندو طبقے کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا تھا، جسے لے کرآج بھی ان کی تنقید ہوتی ہے۔

 

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading