آدھی رات کو مسجد میں گھس کر اذان دینے لگا شخص ، پولیس نے گرفتار کیا

IndiaBans-Mosque-Loudspeakers-in-Adhan_53df39efb52b8بھج :گجرات کے کچھ ضلع کے بھج میں مبینہ طور پر ذہنی طور پر معذور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس شخص کے خلاف مختلف برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ معمد عبد اللہ لوہار جمعرات نصف شب میں ایک مسجد میں داخل ہوگیا اور مسجد کے لاوڈ اسپیکر سے بے وقت اذان دینے کے ساتھ کمیونٹی کے اراکین سے کہنے لگا کہ وہ ہتھیار کے ساتھ باہر نکلیں ۔

بھج اے ڈویزن تھانہ کے سب انسپکٹر کے ایم اگراوت نے کہا کہ اسے آئی پی سی کی دفعہ 153 ( اے ) ( مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنا ) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس کے خلاف ہندوستانی پینل کوڈ کی دفعہ 269 اور 270 بھی لگائی گئی ہے ۔ یہ دفعات لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرکے وائرس پھیلانے کا امکان پیدا کرنے کیلئے لگائی گئی ہے ۔

پولیس افسر نے کہا کہ ابتدائی جانچ کے مطابق لوہار ذہنی طور پر معذور معلوم پڑتا ہے اور مسجد کے لاوڈ اسپیکر سے جب اس نے اشتعال انگیز تبصرہ کیا تو اس کو کوئی مقصد نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کے افسران کو جب واقعہ کے بارے میں پتہ چلا ، تو انہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور اس کو گرفتار کرلیا گیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading