بنگلورو: کرناٹک حکومت نےآئی ایم اے گھوٹالہ میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے جانچ سی بی آئی کے حوالے کردی ہے۔ حلال سرمایہ کاری کےنام پر ہزاروں افراد کودھوکہ دینے والی آئی ایم اے کمپنی کی جانچ فی الوقت ایس آئی ٹی کےذریعہ جاری ہے، لیکن ریاستی حکومت نےاب اس پورے معاملےکومرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کےحوالے کردیا ہے۔اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے آج ہائی کورٹ کوبھی جانکاری فراہم کی۔ واضح رہے کہ آئی ایم اے گھوٹالے کے معاملے میں کئی اہم سیاستدان، افسران کے نام سامنے آئے ہیں۔ اس گھوٹالے کی تحقیقات میں ہوئی پیش رفت کی رپورٹ ایس آئی ٹی نے آج ہائی کورٹ میں پیش کی۔ بند لفافے میں ایس آئی ٹی نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے ایس آئی ٹی سے کہاہے کہ سی بی آئی کی جانچ شروع ہونے تک وہ اپنی تحقیقات جاری رکھیں۔عدالت نے کہاہے کہ وہ اس معاملہ پرنظررکھی گی۔،(بہ شکریہ نیوز 18اردو)