اورنگ زیب کابدلہ لینے کیلئے دوچھوٹے بھائی فوج میں شامل

army-aurangzeb-father

سری نگر:جموں وکشمیر کے پلوامہ میں گزشتہ سال دہشت گردانہ حملہ میں شہید رائفل میں اورنگ زیب کے دو چھوٹے بھائی بھی اب فوج میں شامل ہو گئے ہیں۔ محمد طارق اور محمد شبیر نے پیر کے روز راجوری میں 10 نئے جوانوں کے ساتھ انرولمنٹ پریڈ میں حصہ لیا۔ اس کے بعد اورنگ زیب کے دونوں بھائیوں نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ” اپنی ریاست اور ہندوستان کو بچانے اور اپنے بھائی کا بدلہ لینے کے لئے ہم فوج میں شامل ہوئے ہیں“۔انرولمنٹ پریڈ میں اورنگ زیب کے والد محمد حنیف بھی پہنچے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ” میرے بیٹے کو دہشت گردوں نے دھوکہ سے مارا۔ اگر وہ لڑ کر مر جاتا تو کوئی دکھ نہیں تھا۔ اس کی جان دھوکہ سے لی گئی“۔ محمد حنیف مزید کہتے ہیں کہ ” دونوں بیٹوں کے فوج میں بھرتی ہونے پر فخر سے میرا سینہ چوڑا ہو رہا ہے لیکن سینہ پر زخم بھی ہیں۔ میرا دل کرتا ہے کہ ان دشمنوں سے میں خود لڑوں جنہوں نے میرے بیٹے کو مارا۔ میرے دونوں بیٹے اورنگ زیب کے قتل کا بدلہ لیں گے“۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading