اورنگ آباد میں کورونا متاثرہ بزرگ کی موت،24نئے معاملوں کی تصدیق

IMG_20200501_115844.JPGاورنگ آباد،5 مئی(یواین آئی)مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں منگل کو کورونا وائرس ’کوویڈ 19‘ سے متاثر ایک بزرگ کی موت ہوگئی اور یہاں کورونا متاثر کے 24 نئے معاملے سامنے آئےہیں۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (جی ایم سی ایچ)کے ڈین ڈاکٹر کینن ییلیکر نے یہ اطلاع دی ہے۔


اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھکر 321 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ 27 اپریل کو 65 سالہ شخص کو نازک حالت میں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اس کے اگلے دن اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا تھا۔
اس بزرگ کی آج موت ہوگئی جس کے بعد شہر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
آج سامنے آئے نئے معاملوں میں 21 معاملے جے بھیم نگر کے اور باقی تین بدھا نگر،عجب نگر اور سنجے نگر کےہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading