اورنگ آباد کی طرز پر ناندیڑ میں بھی افطار بازار لگانے کی اجازت دی جائے

ناندیڑ:24 اپریل: (ورق تازہ نیوز)لاک ڈاون کے سبب سبھی کاروبار پوری طرح بند پڑے ہوئے ہیںاور غریبوں کے علاوہ ہرطبقہ کی روزی روٹی کامسئلہ ہے ۔تقریبا ایک ماہ سے لاک ڈاون ناندیڑ ضلع میں بھی جاری ہے اور ابھی 3 مئی تک جاری ر ہے گا۔ مراٹھواڑہ کے سبھی اضلاع میں کورونا وائرس کی دہشت ہے ۔سب سے زیادہ متاثر ضلع اورنگ آباد میں فی الحال سب سے زیادہ کرونا مریض ہے اور اموات بھی وہاں زیادہ ہوئی ہے ۔حالیہ دنوں مرکزی حکومت نے اعلان کیاتھا کہ 20اپریل کے بعد گرین زون زمرے کے تمام اضلاع میں کچھ شرا ئط کے ساتھ کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔لیکن حکومت نے صرف زراعت پر مبنی کاروبار کو کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے ۔کیونکہ آئندہ چند دنوں میں کھیتوں میں زرعی کاموں کاآغاز ہوجائے گا۔

ناندیڑ جو کہ گرین زون میں شامل تھا یہاں بھی کورونا ایک مریض پایاگیا ہے جس کے بعدانتظامیہ نے لاک ڈاون میں مزید سختی کردی ہے۔ حکومت نے کرانہ سامان اور دیگر اشیاءضروریہ کی دوکانوں کو صبح سات تا دوپہرایک بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ میڈیکل اسٹورس کو دن بھر جاری رکھنے کی اجازت ہے ۔مراٹھواڑہ میں سب سے زیادہ متاثر اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود میں میئر کی اجازت سے ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر افطا ر کا بازار لگانے کی مشروط اجازت دی ہے اور شہر کے 24مقامات پر دوپہر تین تا شام پانچ بجے تک پھل اور دیگر افطارکی اشیاءکی فروخت کی جائے گی ۔ اسی طرز پر ناندیڑ کارپوریشن بھی شہر کے چنندہ مقامات پر سماجی دوری اور دیگرشرائط کے ساتھ افطار کا بازار لگانے کی اجازت دے اس طرح کامطالبہ عوام کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔

اس مطالبہ کوعملی جامہ پہنانے کیلئے ناندیڑکارپوریشن پربرسراقتدارکانگریس پارٹی کی میئر اور دیگر کارپوریٹرس بالخصوص مسلم کارپوریٹرس کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اگر کارپوریشن اس طرح کی اجازت دیتا ہے تو روزمرہ کا کاروبار کرنے والے غریب ہاتھ گاڑے والوں کو کچھ کاروبار بھی شروع ہوجائے گااورانکی معاشی تنگی بھی کم ہوگی ۔ جس طرح زرعی دوکانوں اورکرانہ دوکانوں کو کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرز پرافطار بازار لگانے کی بھی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کی میئر شریمتی دکشادھبالے اور ضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکر خصوصی توجہ دے اس طرح کامطالبہ شہریان نے کیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading