اورنگ آباد : 13 اپریل (یو این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اورنگ آباد میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا مریض نہیں پایا گیا تھا، لیکن آج دوپہر چار مریضوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اب اورنگ آباد شہرمیں مصدقہ مریضوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے جس سے ایک طرف عوام میں خوف و ہراس بڑھا ہے تو دوسری طرف انتظامیہ کی تشویش اضافہ ہوا ہے۔
شہر کے مختلف مقامات سے آج جو 4 نئے مریض ملے ہیں ان میں ایک 11 سالہ لڑکی کے علاوہ 33 اور 30 سال کی دو خواتین اور 77 سالہ بزرگ شخص شامل ہیں۔دریں اثناء شہریانِ اورنگ آباد کے لیے راحت کی خبر یہ ہے کہ عارف کالونی کے 38 سالہ انجئنئر اور این 4 علاقہ کی ساکن 59 سالہ خاتون جو اس مرض کا شکار ہو گئے تھے، اب صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اطلاع ہے کہ کل انھیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
دریں اثناء شہریانِ اورنگ آباد کے لیے راحت کی خبر یہ ہے کہ عارف کالونی کے 38 سالہ انجئنئر اور این 4 علاقہ کی ساکن 59 سالہ خاتون جو اس مرض کا شکار ہو گئے تھے، اب صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اطلاع ہے کہ کل انھیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔