اورنگ آباد میں 25 لاکھ روپےسے بھرا اے ٹی ایم چوری

اورنگ آباد، (مہاراشٹر) 13 جولائی (یو این آئی) اورنگ آباد کے  بیڑ  بائی پاس روڈ پر دت مندر کے سامنے 25 لاکھ روپے سے بھرے اے ٹی ایم کچھ نامعلوم لٹیرے ہفتہ کو صبح اکھاڑ لے گئے۔اے ٹی ایم ٹوٹنے کی آواز سن کر قریبی عمارت کے رہائشی بیدار ہوگئے اور عمارت سے نیچے آ گئے اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی ۔ پولیس اے ٹی ایم کے قریب سی سی ٹی وی کے فوٹیج کو کھنگال رہی ہے۔ اے ٹی ایم میں 25 لاکھ روپے تھے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading