اورنگ آباد : زنجیری احتجاج کو عوامی و تنظیمی تائید کا سلسلہ جاری

اورنگ آباد: (شہاب مرزا 9595024421 ) اورنگ آباد میں گزشتہ چار دنوں سے جاری شاہین باغ طرز کے زنجیری احتجاج کو عوامی و تنظیمی تائید کا سلسلہ جاری ہے دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ 27 دنوں سے احتجاج جاری ہے اس احتجاج کے خاص بات یہ ہے کہ اس کے قیادت خواتین کر رہی ہے ان خواتین کی ہمت افزائی کی غرض سے اورنگ باد کے ڈویژنل کمشنر آفس پر زنجیری احتجاج جاری ہے جو چوتھے دن میں داخل ہوا.

بروز سنیچر میڈیکل اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تائید کا اعلان کیا گیا اس موقع پر گھاٹی ہاسپٹل اور ایم جی ایم کالج کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حکومت کی جانب سے زبردستی عائد کردہ سی اے اے اور این آر سی قانون کے خلاف مظاہرہ کیا اور ڈویژنل کمشنر آفس پر جاری زنجیری احتجاج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہنے کا عہد کیا

ملک بھر میں شہریت ترمیم قانون کے نفاذ کے بعد سے لگاتار احتجاج کا سلسلہ جاری ہے لیکن ان احتجاج سے حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہوں لیکن یہ بڑی تحریک ہے اور وہ وقت دور نہیں جب حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گی جبکہ مرکزی حکومت کسی بھی قیمت پر اس قانون کو عائد کرنے کے موقف پر اٹل ہے وہیں عوام بھی اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے لگاتار اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں اور احتجاج میں شامل ہوئے ہیں

اورنگ آباد میں جاری زنجیری احتجاج بھی شاہین باغ طرز پر رواں دواں ہے جب تک حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا تمام شہریان سے گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں شریک ہوکر اس تحریک کا حصہ بنے کیونکہ جمہوریت میں سروں کی تعداد دیکھی جاتی ہیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading