اورنگ آباد، 5 دسمبر (شاکر دیشمکھ) شہر کے مصروف ترین علاقہ بائیجی پورہ میں چائے کے ہوٹل پر پیش آئے جھگڑے میں ایک 22 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی، جس سے علاقے میں خوف اہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جنسی پولس تھانے کے انسپکٹر رامیشور گاڈے موقع واردات پر پہنچے۔
بائیجی پورہ کے رہائشی شاہ زیب خان شکیب خان کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعہ کے بعد قاتل فرار ہو گئے۔
#aurangabad #murder #baijipura pic.twitter.com/OrYxCsSwln
— Waraque E Taza News (@WaraqueTazaUrdu) January 5, 2024
جنسی پولس تھانے کے پولیس انسپکٹر رامیشور گاڈے نےبتایا کہ اس واقعہ میں نوجوان کی موت ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جنسی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مذکورہ معاملے یں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس انسپکٹر نے کہا کہ قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس وقت یہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
پولیس جھگڑے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ قاتل کون ہے۔ گزشتہ سال یہاں فائرنگ سے ایک نوجوان مارا گیا تھا۔